جمعہ‬‮ ، 17 جنوری‬‮ 2025 

مکمل فاسٹ باؤلر کے پاس عمران خان ،وقار یونس اور وہاب ریاض کی کون سی خصوصیات ہونا چاہئیں؟جنوبی افریقی فاسٹ باؤلرکگیسو ربادانے بڑا دعویٰ کردیا

datetime 13  جنوری‬‮  2019
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

جوہانسبرگ( آن لائن) جنوبی افریقی فاسٹ باؤلر کگیسو ربادا کا کہنا ہے کہ ایک مکمل فاسٹ باؤلر کے پاس ڈیل سٹین کی آؤٹ سو ئنگ، عمران خان کی ان سوئنگ ،وہاب ریاض کا باؤنسر اور وقار یونس کا ان سوئنگ یارکر ہونا چاہیئے۔آسٹریلیا کی ملکی ویب سائٹ سے گفتگو کرتے ہوئے 23سالہ کگیسو ربادا کا کہنا تھا کہ ایک مکمل فاسٹ باؤلر کے پاس جنو بی افریقہ کے کامیاب ترین فاسٹ باؤلر ڈیل سٹین کی طرح آؤٹ سوئنگ باؤلنگ کرنے کی صلاحیت ہونی چاہیئے ، ان سوئنگ باؤلنگ کے سوال پر ان کا کہنا تھا کہ اس ضمن میں ان کے ذہن میں سب سے پہلا نام لیجنڈری پاکستانی آل راؤنڈر

اور موجودہ وزیر اعظم عمران خان کا آتا ہے ، باؤنسرکے بارے میں کیے گئے سوال پر ان کا کہنا تھا کہ وہ کسی تیز پچ پر وہاب ریاض جیسے باؤنسرز کروانے چاہیں گے،انہیں آج بھی وہاب ریاض کا ورلڈ کپ کوارٹر فائنل میں آسٹریلیوی آل راؤنڈر شین واٹسن کو کیا گیا سپیل یا د ہے ، ان سوئنگ یارکر کے بارے میں پوچھے گئے سوال پر گلیسو ربادا کا کہنا تھا کہ وقار یونس سے زیادہ اچھے ان سوئنگ یارکر کو ن کرسکتا ہے ؟یاد رہے کہ کگیسو ربادا 2014ء سے اب تک34ٹیسٹ میچز میں163، 57ون ڈے مقابلوں میں93 اور18ٹی ٹونٹی میچز میں 24وکٹیں حاصل کرچکے ہیں۔

موضوعات:



کالم



20 جنوری کے بعد


کل صاحب کے ساتھ طویل عرصے بعد ملاقات ہوئی‘ صاحب…

افغانستان کے حالات

آپ اگر ہزار سال پیچھے چلے جائیں تو سنٹرل ایشیا…

پہلے درویش کا قصہ

پہلا درویش سیدھا ہوا اور بولا ’’میں دفتر میں…

آپ افغانوں کو خرید نہیں سکتے

پاکستان نے یوسف رضا گیلانی اور جنرل اشفاق پرویز…

صفحہ نمبر 328

باب وڈورڈ دنیا کا مشہور رپورٹر اور مصنف ہے‘ باب…

آہ غرناطہ

غرناطہ انتہائی مصروف سیاحتی شہر ہے‘صرف الحمراء…

غرناطہ میں کرسمس

ہماری 24دسمبر کی صبح سپین کے شہر مالگا کے لیے فلائیٹ…

پیرس کی کرسمس

دنیا کے 21 شہروں میں کرسمس کی تقریبات شان دار طریقے…

صدقہ

وہ 75 سال کے ’’ بابے ‘‘ تھے‘ ان کے 80 فیصد دانت…

کرسمس

رومن دور میں 25 دسمبر کو سورج کے دن (سن ڈے) کے طور…

طفیلی پودے‘ یتیم کیڑے

وہ 965ء میں پیدا ہوا‘ بصرہ علم اور ادب کا گہوارہ…