جمعہ‬‮ ، 17 جنوری‬‮ 2025 

پیرالمپک کوالیفائنگ ٗاسرائیلی تیراک کی ملائیشیا میں داخلے پر پابندی ٗ انٹر نیشنل پیراالمپک کمیٹی کا مایوسی کا اظہار

datetime 13  جنوری‬‮  2019
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

کوالالمپور (این این آئی)ملائیشیا نے ٹوکیو پیرالمپکس 2020 کیلئے ہونے والے کوالیفائنگ مقابلوں میں شرکت کیلئے آنے والے اسرائیلی تیراک کے داخلے پر پابندی عائد کر دی جس پر انٹرنیشنل پیرالمپک کمیٹی نے مایوسی کا اظہار کر دیا۔غیر ملکی میڈیا کے مطابق

ملائیشیا کی مشرقی ریاست ساراواک کے شہر کوچنگ میں 24 جولائی سے 4 اگست تک پیرالمپک کوالیفائنگ مقابلے ہوں گے جہاں70 ممالک سے سیکٹروں تیراک شریک ہوں گے۔خیال رہے کہ ملائیشیا ان اسلامی ممالک میں شامل ہے جن کے اسرائیل کے ساتھ سفارتی تعلقات نہیں اور اسرائیلی پاسپورٹ پر ملک میں داخلے کی پابندی ہے۔ملائیشیا کے وزیراعظم مہاتیر محمد نے واضح کیا کہ کوالالمپور کی جانب سے اسرائیل کے تیراک کو مقابلوں میں شرکت کے لیے ویزا جاری نہیں کیا جائے گا۔مہاتیر محمد نے اپنے اصولی موقف کو دہراتے ہوئے کہا کہ ہم لاتعلقی کے اپنے عزم پر کھڑے ہیں، اگر وہ آتے ہیں تو یہ خلاف ورزی ہوگی۔ملائیشیا کے وزیراعظم نے کہا کہ اگر آئی پی سی ملائیشیا کی میزبانی کے حقوق کو واپس لینا چاہتی ہے تو وہ ایسا کرسکتی ہے۔دوسری جانب آئی پی سی کی جانب سے جاری بیان میں کہا گیا کہ انہیں مہاتیر محمد کے بیان پر مایوسی ہوئی ہے تاہم اس مسئلے کا ‘حل تجویز’ کرلیا جائے گا۔

موضوعات:



کالم



20 جنوری کے بعد


کل صاحب کے ساتھ طویل عرصے بعد ملاقات ہوئی‘ صاحب…

افغانستان کے حالات

آپ اگر ہزار سال پیچھے چلے جائیں تو سنٹرل ایشیا…

پہلے درویش کا قصہ

پہلا درویش سیدھا ہوا اور بولا ’’میں دفتر میں…

آپ افغانوں کو خرید نہیں سکتے

پاکستان نے یوسف رضا گیلانی اور جنرل اشفاق پرویز…

صفحہ نمبر 328

باب وڈورڈ دنیا کا مشہور رپورٹر اور مصنف ہے‘ باب…

آہ غرناطہ

غرناطہ انتہائی مصروف سیاحتی شہر ہے‘صرف الحمراء…

غرناطہ میں کرسمس

ہماری 24دسمبر کی صبح سپین کے شہر مالگا کے لیے فلائیٹ…

پیرس کی کرسمس

دنیا کے 21 شہروں میں کرسمس کی تقریبات شان دار طریقے…

صدقہ

وہ 75 سال کے ’’ بابے ‘‘ تھے‘ ان کے 80 فیصد دانت…

کرسمس

رومن دور میں 25 دسمبر کو سورج کے دن (سن ڈے) کے طور…

طفیلی پودے‘ یتیم کیڑے

وہ 965ء میں پیدا ہوا‘ بصرہ علم اور ادب کا گہوارہ…