منگل‬‮ ، 05 ‬‮نومبر‬‮ 2024 

مصباح الحق نے ایک بار پھر کرکٹ میں واپسی کا اعلان کردیاگیا

datetime 12  جنوری‬‮  2019
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

لاہور (آن لائن) سابق قومی کپتان مصباح الحق دو سال کے عرصے میں دوسری مرتبہ گریڈ ٹو کرکٹ کھیلنے کے لیے تیار ہیں اور پاکستان سپر لیگ سے قبل قائداعظم ٹرافی گریڈ ٹو ٹورنامنٹ میں فیصل آباد کی نمائندگی کریں گے جن کو احمد شہزاد کا بھی ساتھ حاصل ہوگا جو پابندی سے نجات کے بعد قومی ٹیم میں واپسی کی کوششیں کر رہے ہیں۔

دو ہزار سترہ میں انٹرنیشنل کرکٹ سے علیحدگی کے بعد مصباح الحق ڈومیسٹک کرکٹ میں فعال ہیں اور گزشتہ سیزن میں سوئی ناردرن گیس کی ون ڈے اور چار روزہ میچوں میں نمائندگی کے بعد انہوں نے اسلام آباد یونائیٹڈ کی جانب سے مینٹور بننے کی پیشکش یہ کہتے ہوئے ٹھکرا دی تھی کہ وہ ابھی کرکٹ کھیلنا چاہتے ہیں۔2017ء4 کی پی ایس ایل چیمپئن پشاور زلمی نے سابق کپتان کو گولڈ کیٹگری میں منتخب کیا ہے اور وہ پی ایس ایل میں بہتر کارکردگی کیلئے ڈومیسٹک کرکٹ کھیلنا چاہتے ہیں۔44 سالہ سابق کپتان نے 2017ء4 میں بھی فیصل آباد کی گریڈ ٹو کرکٹ میں قیادت کرتے ہوئے اپنی ٹیم کو گریڈ ون میں جگہ دلائی تھی لیکن بدقسمتی سے فیصل آباد کو 7میں سے 6میچوں میں ناکامی کے سبب گریڈ ٹو میں تنزلی کا سامنا کرنا پڑا۔مصباح الحق کا کہنا ہے کہ ان کے لیے فیصل آباد کو گریڈ ون کرکٹ میں پہنچانا بڑی تحریک کا باعث بنے گا اور وہ چاہتے ہیں کہ تنزلی کا شکار ہونے والی ٹیم کو ایک مرتبہ پھر گریڈ ون کرکٹ میں پہنچا دیں۔پاکستان کے کامیاب ترین ٹیسٹ کپتان کے مطابق اس طرح کے مواقع سے انہیں ملکی نوجوانوں کی بہتری پر کام کرنے کے ساتھ ان میں اپنا تجربہ منتقل کرنے کا چانس بھی مل جاتا ہے تاہم ذاتی طور پر بھی انہیں پی ایس ایل 4کے لیے تیاری کا بھرپور موقع مل جائے گا۔۔

موضوعات:



کالم



دوبئی کاپاکستان کے نام پیغام


شیخ محمد بن راشد المختوم نے جب دوبئی ڈویلپ کرنا…

آرٹ آف لیونگ

’’ہمارے دادا ہمیں سیب کے باغ میں لے جاتے تھے‘…

عمران خان ہماری جان

’’آپ ہمارے خان کے خلاف کیوں ہیں؟‘‘ وہ مسکرا…

عزت کو ترستا ہوا معاشرہ

اسلام آباد میں کرسٹیز کیفے کے نام سے ڈونٹس شاپ…

کنفیوژن

وراثت میں اسے پانچ لاکھ 18 ہزار چارسو طلائی سکے…

ملک کا واحد سیاست دان

میاں نواز شریف 2018ء کے الیکشن کے بعد خاموش ہو کر…

گیم آف تھرونز

گیم آف تھرونز دنیا میں سب سے زیادہ دیکھی جانے…

فیک نیوز انڈسٹری

یہ جون 2023ء کی بات ہے‘ جنرل قمر جاوید باجوہ فرانس…

دس پندرہ منٹ چاہییں

سلطان زید بن النہیان یو اے ای کے حکمران تھے‘…

عقل کا پردہ

روئیداد خان پاکستان کے ٹاپ بیوروکریٹ تھے‘ مردان…

وہ دس دن

وہ ایک تبدیل شدہ انسان تھا‘ میں اس سے پندرہ سال…