ہفتہ‬‮ ، 16 ‬‮نومبر‬‮ 2024 

پاکستان سپر لیگ کی چھٹی ٹیم ملتان سلطانز کو نیا سلطان مل گیا

datetime 10  جنوری‬‮  2019
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

ملتان( آن لائن )پاکستان سپر لیگ کی چھٹی ٹیم کا نام ملتان سلطانز ہی برقرار رکھا گیا ہے مگر علی ترین کی صورت میں ملتان کی اس ٹیم کو نیا سلطان مل گیا ہے جو نا صرف خود جنوبی پنجاب کی پہچان ہے بلکہ اس خطے میں کرکٹ کے فروغ کیلئے علی ترین سے بہتر شخصیت کوئی اور نہیں ہے جنہوں نے گزشتہ برسوں میں جنوبی پنجاب کے نوجوانوں کو منظم کرکٹ کھیلنے کے بہت سے مواقع فراہم کیے ہیں۔علی خان ترین نے دنیا کی سب سے بڑی ایموچر کرکٹ لیگ لاسٹ مین

اسٹینڈنگ کو جنوبی پنجاب میں روشناس کروایا تاکہ اس خطے کے نوجوانوں کو ایک ایسا پلیٹ فارم کیا جائے جہاں انہوں نے اپنی صلاحیتوں کا کھل کر اظہار کرتے ہوئے کامیابی کے کئی ہمالیہ سر کرلیے۔LMS میں کھیلتے ہوئے لودھراں کے تین کھلاڑیوں نے اس لیگ میں پاکستان کی نمائندگی کی اور انگلینڈ میں ہونے والے ایونٹ میں عبدالرزاق اور جیمز فرینکلن جیسے مایہ ناز کھلاڑیوں کیساتھ کھیلنے کا اعزاز حاصل کیا۔یہ ایک ایسا خواب ہے جو چند برس پہلے تک لودھراں اور اس سے ملحقہ علاقوں کے نوجوان دیکھ نہیں سکتے تھے کہ انہیں بیرون ملک کرکٹ کھیلنے کا موقع ملے گا مگر علی ترین نے اپنی کاوشوں سے اس خواب کو حقیقت میں ڈھال دیا ہے۔لودھراں سے تعلق رکھنے والے ایک اور نوجوان شعیب بلال نے محض اپنے ٹیلنٹ کی بنیاد پر LMS میں لودھراں کی ٹیم میں جگہ بنائی اورغریب گھرانے کے اس نوجوان نے LMS میں عمدہ کارکردگی دکھاتے ہوئے ملتان ریجن کے سلیکٹرز کو ٹرائل میں اپنی بالنگ سے متاثر کیااورقائد اعظم ٹرافی کھیلنے والی ملتان ریجن کی ٹیم میں جگہ حاصل کرلی۔ یہ پہلا موقع ہے کہ لودھراں سے تعلق رکھنے والے کسی کھلاڑی کو ڈومیسٹک کرکٹ کھیلنے کا اعزاز حاصل ہوا ہے



کالم



بس وکٹ نہیں چھوڑنی


ویسٹ انڈیز کے سر گارفیلڈ سوبرز کرکٹ کی چار سو…

23 سال

قائداعظم محمد علی جناح 1930ء میں ہندوستانی مسلمانوں…

پاکستان کب ٹھیک ہو گا؟

’’پاکستان کب ٹھیک ہوگا‘‘ اس کے چہرے پر تشویش…

ٹھیک ہو جائے گا

اسلام آباد کے بلیو ایریا میں درجنوں اونچی عمارتیں…

دوبئی کا دوسرا پیغام

جولائی 2024ء میں بنگلہ دیش میں طالب علموں کی تحریک…

دوبئی کاپاکستان کے نام پیغام

شیخ محمد بن راشد المختوم نے جب دوبئی ڈویلپ کرنا…

آرٹ آف لیونگ

’’ہمارے دادا ہمیں سیب کے باغ میں لے جاتے تھے‘…

عمران خان ہماری جان

’’آپ ہمارے خان کے خلاف کیوں ہیں؟‘‘ وہ مسکرا…

عزت کو ترستا ہوا معاشرہ

اسلام آباد میں کرسٹیز کیفے کے نام سے ڈونٹس شاپ…

کنفیوژن

وراثت میں اسے پانچ لاکھ 18 ہزار چارسو طلائی سکے…

ملک کا واحد سیاست دان

میاں نواز شریف 2018ء کے الیکشن کے بعد خاموش ہو کر…