جمعہ‬‮ ، 07 ‬‮نومبر‬‮ 2025 

پاکستان اور جنوبی افریقا کیخلاف آخری ٹیسٹ کا آغاز،پاکستانی ٹیم میں بڑی تبدیلیاں،کون کون میدان میں اترے گا، تفصیلات جاری

datetime 10  جنوری‬‮  2019
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

جوہانسبرگ(آئی این پی)پاکستان اور جنوبی افریقا کیخلاف تیسرااور آخری ٹیسٹ میچ (آج)جمعہ سے جوہانسبرگ میں کھیلا جائے گا۔ اس سلسلے میں قومی ٹیم نے حکمت عملی تیار کرلی ہے،پاکستان ٹیم میں 5بولرز اور 6بیٹسمینوں کی شمولیت کا امکان ہے۔ جنوبی افریقی کپتان فاف ڈوپلیسی کی جگہ ڈین ایلگر ٹیم کی قیادت کریں گے۔ذرائع کے مطابق (آج)جمعہ سے شروع ہونے والے جوہانسبرگ ٹیسٹ کے لیے پاکستان ٹیم میں 5بولرز اور 6بیٹسمینوں کی شمولیت کا امکان ہے۔

ذرائع کے مطابق ان فٹ شاہین شاہ آفریدی جوہانسبرگ ٹیسٹ میں شرکت نہیں کریں گے انکی جگہ فاسٹ باؤلر حسن علی کو ٹیم میں شامل کیا جائے گا ، اوپننگ بلے باز فخر زمان اور لیگ اسپنر یاسر شاہ کو بھی 11رکنی ٹیم کا حصہ نہیں بنایا جائے گا۔ذرائع کے مطابق فہیم اشرف اور شاداب خان کی شمولیت یقینی ہے، شاداب خان یاسر شاہ کی جگہ لیں گے تاہم محمد رضوان کی شمولیت کی امکانات معدوم ہوچکے ہیں۔ جوہانسبرگ ٹیسٹ میں پاکستان کو فاسٹ بولنگ اٹیک محمد عامر، محمد عباس، حسن علی اور فہیم اشرف پر مشتمل ہوگا جب کہ شاداب خان اسپن بولنگ کا خلا پورا کریں گے۔ذرائع کا کہنا ہے کہ قومی بیٹنگ لائن میں امام الحق، شان مسعود، اظہر علی، اسد شفیق، بابر اعظم اور کپتان سرفراز احمد شامل ہوں گے۔واضح رہے کہ پہلے ٹیسٹ میچ میں جنوبی افریقہ نے پاکستان کو6وکٹوں سے شکست دی اوردوسرے ٹیسٹ میچ میں جنوبی افریقہ نے پاکستان کو9وکٹوں سے شکست دی۔رپورٹ کے مطابق پاکستان اورجنوبی افریقہ کی ٹیموں کے مابین مجموعی طورپر1995 سے اب تک 25ٹیسٹ میچ کھیلے گئے جن میں سے4میچ پاکستان نے جیتے اور 14میں جنوبی افریقہ نے کامیابی حاصل کی جبکہ7میچ غیرفیصلہ کن رہے۔پاکستان کی کامیابی کاتناسب16فیصداورجنوبی افریقہ کی کامیابی کا تناسب 52فیصداوردونوں ٹیموں کے مابین میچ ڈراہونے کاتناسب28فیصدہے ۔دوسری جانب پابندی کا شکار جنوبی افریقی کپتان فاف ڈوپلیسی کی جگہ ڈین ایلگر ٹیم کی قیادت کریں گے۔

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



آئوٹ آف سلیبس


لاہور میں فلموں کے عروج کے زمانے میں ایک سینما…

دنیا کا انوکھا علاج

نارمن کزنز (cousins) کے ساتھ 1964ء میں عجیب واقعہ پیش…

عدیل اکبرکو کیاکرناچاہیے تھا؟

میرا موبائل اکثر ہینگ ہو جاتا ہے‘ یہ چلتے چلتے…

خود کو ری سیٹ کریں

عدیل اکبر اسلام آباد پولیس میں ایس پی تھے‘ 2017ء…

بھکاریوں سے جان چھڑائیں

سینیٹرویسنتے سپین کے تاریخی شہر غرناطہ سے تعلق…

سیریس پاکستان

گائوں کے مولوی صاحب نے کسی چور کو مسجد میں پناہ…

کنفیوز پاکستان

افغانستان میں طالبان حکومت کا مقصد امن تھا‘…

آرتھرپائول

آرتھر پائول امریکن تھا‘ اکائونٹس‘ بجٹ اور آفس…

یونیورسٹی آف نبراسکا

افغان فطرتاً حملے کے ایکسپرٹ ہیں‘ یہ حملہ کریں…

افغانستان

لاہور میں میرے ایک دوست تھے‘ وہ افغانستان سے…

یہ ہے ڈونلڈ ٹرمپ

لیڈی اینا بل ہل کا تعلق امریکی ریاست جارجیا سے…