ہفتہ‬‮ ، 16 ‬‮نومبر‬‮ 2024 

عالمی شہرت یافتہ فٹبالر کاکا اور لوئس فیگو پاکستان پہنچ گئے

datetime 10  جنوری‬‮  2019
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

کراچی(آئی ا ین پی) عالمی شہرت یافتہ فٹبالرز ریکارڈو کاکا اور لوئس فیگو پاکستان پہنچ گئے۔برازیل کے کاکا اور پرتگال کے سابق کپتان لوئیس فیگو کراچی کے جناح انٹرنیشنل ایئرپورٹ پہنچے تو انہیں سندھ کی روایتی ٹوپی اور اجرک پیش کی گئی۔ پاکستان میں فٹبال کے فروغ کے لیے دونوں کھلاڑی مختصر دورے پر دبئی سے کراچی پہنچے جہاں مختصر قیام کے بعد وہ آج شام ہی لاہور کے لیے روانہ ہوجائیں گے۔ کاکا اور لوئس فیگو ورلڈ ساکر

اسٹارز کے تحت کراچی کے مقامی ہوٹل میں بریفنگ بھی دیں گے۔کھلاڑیوں کو پاکستان بلانے والے ادارے ‘ٹچ اسکائی گروپ’ کے سی ای او کنور احمر کا کہنا ہے کہ عالمی شہریت یافتہ فٹبالر کے دورے سے پوری دنیا میں پاکستان کا مثبت امیج جائے گا۔پاکستان میں فٹبال کے فروغ کے سلسلے میں ورلڈ سوکر اسٹارز کے تحت دو میچز 26 اور 29 اپریل کو کراچی اور لاہور میں ہوں گے جس میں فیگو اور کاکا کے علاوہ دیگر سپر اسٹار فٹبالرز بھی ایکشن میں ہوں گے۔

موضوعات:



کالم



بس وکٹ نہیں چھوڑنی


ویسٹ انڈیز کے سر گارفیلڈ سوبرز کرکٹ کی چار سو…

23 سال

قائداعظم محمد علی جناح 1930ء میں ہندوستانی مسلمانوں…

پاکستان کب ٹھیک ہو گا؟

’’پاکستان کب ٹھیک ہوگا‘‘ اس کے چہرے پر تشویش…

ٹھیک ہو جائے گا

اسلام آباد کے بلیو ایریا میں درجنوں اونچی عمارتیں…

دوبئی کا دوسرا پیغام

جولائی 2024ء میں بنگلہ دیش میں طالب علموں کی تحریک…

دوبئی کاپاکستان کے نام پیغام

شیخ محمد بن راشد المختوم نے جب دوبئی ڈویلپ کرنا…

آرٹ آف لیونگ

’’ہمارے دادا ہمیں سیب کے باغ میں لے جاتے تھے‘…

عمران خان ہماری جان

’’آپ ہمارے خان کے خلاف کیوں ہیں؟‘‘ وہ مسکرا…

عزت کو ترستا ہوا معاشرہ

اسلام آباد میں کرسٹیز کیفے کے نام سے ڈونٹس شاپ…

کنفیوژن

وراثت میں اسے پانچ لاکھ 18 ہزار چارسو طلائی سکے…

ملک کا واحد سیاست دان

میاں نواز شریف 2018ء کے الیکشن کے بعد خاموش ہو کر…