منگل‬‮ ، 01 جولائی‬‮ 2025 

آئندہ سال کا پہلا گرینڈ سلام آسٹریلین اوپن ٹینس ٹورنامنٹ 14 جنوری 2019سے میلبورن میں شروع ہوگا

datetime 10  جنوری‬‮  2019
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

میلبورن(این این آئی)آئندہ سال کا پہلا گرینڈ سلام آسٹریلین اوپن ٹینس ٹورنامنٹ 14 جنوری 2019ء سے آسٹریلوی ریاست وکٹوریہ کے درالحکومت میلبورن میں شروع ہوگا۔ تفصیلات کے مطابق آسٹریلین اوپن ٹینس ٹورنامنٹ ٹینس کی تاریخ کا 107 ایڈیشن ہوگا جس کے کامیاب انعقاد کیلئے تیاریاں عروج پر پہنچ گئیں۔ میگا ایونٹ میں دنیائے ٹینس کے صفہ اول کے کھلاڑی ٹائٹل کے حصول کیلئے ایکشن میں نظر آئیں گے ٗمیگا ایونٹ ہارڈ کورٹ پر کھیلا جائیگا۔ میگا ایونٹ میں مینز سنگلز، ویمنز سنگلز، مینز ڈبلز، ویمنز ڈبلز، مکسڈ ڈبلز

بوائز سنگلز، گرلز سنگلز،بوائز ڈبلز، گرلز ڈبلز مکسڈ ڈبلز کے علاوہ مختلف کیٹیگریز کے مقابلے ہونگے۔ ٹورنامنٹ 27 جنوری کو اختتام پذیر ہوگا۔ میگا ایونٹ کے مینز سنگلز مقابلوں میں سوئٹزرلینڈ کے بین الاقوامی شہرت یافتہ ٹینس سٹار اور سابق عالمی نمبر ایک راجر فیڈرر اپنے اعزاز کا دفاع کرینگے جبکہ ویمنز سنگلز مقابلوں میں ڈنمارک کی کیرولین وزنائیکی ٹائٹل کا دفاع کرینگی۔ میگا ایونٹ میں کامیابی حاصل کرنے والے کھلاڑیوں کیلئے 5 کروڑ امریکی ڈالرز سے زائد کی انعامی رقم مختص کی گئی ۔

موضوعات:

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



حکمت کی واپسی


بیسویں صدی تک گھوڑے قوموں‘ معاشروں اور قبیلوں…

سٹوری آف لائف

یہ پیٹر کی کہانی ہے‘ مشرقی یورپ کے پیٹر کی کہانی۔…

ٹیسٹنگ گرائونڈ

چنگیز خان اس تکنیک کا موجد تھا‘ وہ اسے سلامی…

کرپٹوکرنسی

وہ امیر آدمی تھا بلکہ بہت ہی امیر آدمی تھا‘ اللہ…

کنفیوژن

وراثت میں اسے پانچ لاکھ 18 ہزار چارسو طلائی سکے…

دیوار چین سے

میں دیوار چین پر دوسری مرتبہ آیا‘ 2006ء میں پہلی…

شیان میں آخری دن

شیان کی فصیل (سٹی وال) عالمی ورثے میں شامل نہیں…

شیان کی قدیم مسجد

ہوکنگ پیلس چینی سٹائل کی عمارتوں کا وسیع کمپلیکس…

2200سال بعد

شیان بیجنگ سے ایک ہزار اسی کلومیٹر کے فاصلے پر…

ٹیرا کوٹا واریئرز

اس کا نام چن شی ہونگ تھا اوروہ تیرہ سال کی عمر…

گردش اور دھبے

وہ گائوں میں وصولی کیلئے آیا تھا‘ اس کی کمپنی…