بدھ‬‮ ، 02 جولائی‬‮ 2025 

سری لنکا کے پشپا کمارا کا اننگز میں 10وکٹیں لے کر نیا ریکارڈ

datetime 8  جنوری‬‮  2019
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

کولمبو(این این آئی)سری لنکن اسپنر ملینڈا پشپا کمارا نے فرسٹ کلاس کرکٹ میں ایک اننگز میں10 وکٹیں لے کر نیا ریکارڈ اپنے نام کر لیا۔انہوں نے کولمبو کلب کی نمائندگی کرتے ہوئے ساراکنز اسپورٹس کلب کے خلاف میچ کی دوسری اننگز میں تباہ کن باؤلنگ کا مظاہرہ کرتے ہوئے 37 رنز کے عوض 10 کھلاڑیوں کو پویلین کی راہ دکھا کر یہ اعزاز حاصل کیا۔انہوں نے میچ میں مجموعی طور پر 16 وکٹیں لے کر اپنی ٹیم کو فتح دلائی اور فرسٹ کلاس کرکٹ کی تاریخ میں مشترکہ طور پر 13ویں بہترین باؤلنگ کا اعزاز

اپنے نام کیا۔فرسٹ کلاس اننگز میں بہترین باؤلنگ کا عالمی اعزاز انگلش باؤلر ہیڈلے ویریٹی کے پاس ہے جنہوں نے 1932 میں یارکشائر کی نمائندگی کرتے ہوئے ناٹنگھم شائر کے خلاف میچ کی ایک اننگز میں 10 رنز دے کر 10 وکٹیں لی تھیں۔فرسٹ کلاس کرکٹ میں آخری مرتبہ ایک اننگز میں 10وکٹیں لینے والے باؤلر پاکستان کے ذوالفقار بابر تھے جنہوں نے 10۔2009 کی قائد اعظم ٹرافی میں ملتان کی نمائندگی کرتے ہوئے اسلام آباد کے خلاف میچ کی پہلی اننگز میں 143رنز کے عوض 10وکٹیں لی تھیں۔

موضوعات:

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



حکمت کی واپسی


بیسویں صدی تک گھوڑے قوموں‘ معاشروں اور قبیلوں…

سٹوری آف لائف

یہ پیٹر کی کہانی ہے‘ مشرقی یورپ کے پیٹر کی کہانی۔…

ٹیسٹنگ گرائونڈ

چنگیز خان اس تکنیک کا موجد تھا‘ وہ اسے سلامی…

کرپٹوکرنسی

وہ امیر آدمی تھا بلکہ بہت ہی امیر آدمی تھا‘ اللہ…

کنفیوژن

وراثت میں اسے پانچ لاکھ 18 ہزار چارسو طلائی سکے…

دیوار چین سے

میں دیوار چین پر دوسری مرتبہ آیا‘ 2006ء میں پہلی…

شیان میں آخری دن

شیان کی فصیل (سٹی وال) عالمی ورثے میں شامل نہیں…

شیان کی قدیم مسجد

ہوکنگ پیلس چینی سٹائل کی عمارتوں کا وسیع کمپلیکس…

2200سال بعد

شیان بیجنگ سے ایک ہزار اسی کلومیٹر کے فاصلے پر…

ٹیرا کوٹا واریئرز

اس کا نام چن شی ہونگ تھا اوروہ تیرہ سال کی عمر…

گردش اور دھبے

وہ گائوں میں وصولی کیلئے آیا تھا‘ اس کی کمپنی…