ہفتہ‬‮ ، 24 مئی‬‮‬‮ 2025 

جوہانسبرگ ٹیسٹ ٗکوچ کا قومی ٹیم میں تبدیلیوں کا عندیہ،ہیڈ کوچ مکی آرتھر نے اپنے عزائم کا کھل کراظہار کردیا

datetime 7  جنوری‬‮  2019
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

اسلام آباد (این این آئی) پاکستانی ٹیم کے ہیڈ کوچ مکی آرتھر نے جنوبی افریقہ کے خلاف سیریز کے تیسرے اور آخری ٹیسٹ میچ میں تبدیلیوں کا عندیہ دیتے ہوئے میچ میں پانچ باؤلرز کے ساتھ میدان میں اترنے کا اعلان کیا ہے۔جنوبی افریقہ کے خلاف پہلے ٹیسٹ میچ کے بعد دوسرے میچ میں بھی پاکستانی بیٹنگ لائن ناکامی سے دوچارہوئی

اور اس مرتبہ باؤلنگ لائن نے بھی ساتھ نہ دیا اور یوں میزبان ٹیم نے 9وکٹ کی آسان فتح اپنے نام کی۔دوسرے ٹیسٹ میچ میں شکست کے بعد ایک انٹرویو میں قومی ٹیم کے کوچ نے انکشاف کیا کہ اگر لیگ اسپنر شاداب خان انجری کا شکار نہ ہوتے تو پاکستانی ٹیم پانچ باؤلرز کے ساتھ میدان میں اترتی۔ان کا کہنا تھا کہ فہیم ایک اچھے کھلاڑی ہیں لیکن وہ ایک مکمل آل راؤنڈر نہیں اور انہیں ساتویں نمبر پر کھلانے سے ہماری بیٹنگ مزید مشکلات کا شکار ہو جاتی۔فخر کو کھلائے جانے کے سوال پر کوچ نے کہا کہ جنوبی افریقہ میں پہلی مرتبہ کھیلنے کی وجہ سے فخر کو شارٹ گیندوں پر مشکلات کا سامنا ہے۔ فخر نے ڈیبیو ٹیسٹ اور اس کے بعد عمدہ کارکردگی کے ذریعے اپنا لوہا منواہا اور اسی بنیاد پر انہیں ٹیم کا حصہ بنایا گیا تھا۔مکی آرتھر نے قومی ٹیم کے ڈریسنگ روم کے ماحول کو خوشگوار قرار دیتے ہوئے ٹیم میں کسی بھی قسم کے اختلافات کی تردید کی اور کہا کہ میچ کے تیسرے دن پاکستانی بلے بازوں کی بیٹنگ اس کا ثبوت ہے۔انہوں نے کہا کہ اگر ڈریسنگ روم کا ماحول خراب ہوتا تو یہی ٹیم تقریباً 170 رنز پر ڈھیر ہو جاتی لیکن ہم دن کے آخر تک کھیلے جس سے ہمیں دورے کے بقیہ میچوں کے لیے بہت حوصلہ ملا ہے۔  پاکستانی ٹیم کے ہیڈ کوچ مکی آرتھر نے جنوبی افریقہ کے خلاف سیریز کے تیسرے اور آخری ٹیسٹ میچ میں تبدیلیوں کا عندیہ دیتے ہوئے میچ میں پانچ باؤلرز کے ساتھ میدان میں اترنے کا اعلان کیا ہے۔

موضوعات:

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



گوٹ مِلک


’’تم مزید چارسو روپے ڈال کر پوری بکری خرید سکتے…

نیوٹن

’’میں جاننا چاہتا تھا‘ میں اصل میں کون ہوں‘…

غزوہ ہند

بھارت نریندر مودی کے تکبر کی بہت سزا بھگت رہا…

10مئی2025ء

فرانس کا رافیل طیارہ ساڑھے چار جنریشن فائیٹر…

7مئی 2025ء

پہلگام واقعے کے بارے میں دو مفروضے ہیں‘ ایک پاکستان…

27ستمبر 2025ء

پاکستان نے 10 مئی 2025ء کو عسکری تاریخ میں نیا ریکارڈ…

وہ بارہ روپے

ہم وہاں تین لوگ تھے‘ ہم میں سے ایک سینئر بیورو…

محترم چور صاحب عیش کرو

آج سے دو ماہ قبل تین مارچ کوہمارے سکول میں چوری…

شاید شرم آ جائے

ڈاکٹرکارو شیما (Kaoru Shima) کا تعلق ہیرو شیما سے تھا‘…

22 اپریل 2025ء

پہلگام مقبوضہ کشمیر کے ضلع اننت ناگ کا چھوٹا…

27فروری 2019ء

یہ 14 فروری 2019ء کی بات ہے‘ مقبوضہ کشمیر کے ضلع…