ابوظہبی (آئی این پی ) انٹرنیشنل کرکٹ کونسل (آئی سی سی) نے جنوبی افریقی کپتان فاف ڈوپلیسی پر ایک میچ کی پابندی عائد کردی، فاف ڈوپلیسی پاکستان کے خلاف جوہانسبرگ میں تیسرا ٹیسٹ میچ نہیں کھیل پائیں گے۔تفصیلات کے مطابق آئی سی سی نے جنوبی افریقی کپتان فاف ڈوپلیسی پر ایک میچ کی پابندی لگادی،
جنوبی افریقی کپتان پر پابندی کیپ ٹان ٹیسٹ میچ میں سلو اوور ریٹ پر لگائی گئی۔آئی سی سی کے مطابق جنوبی افریقی کپتان ایک سال کے دوران دوسری مرتبہ سلو اوور ریٹ کے مرتکب قرار پائے گئے۔پروٹیز کپتان پر میچ فیس کا 20 فیصد جرمانہ بھی عائد کیا گیا ہے جبکہ ٹیم کے دیگر کھلاڑی میچ فیس کا 10 فیصد جرمانہ ادا کریں گے۔واضح رہے کہ جنوبی افریقی کپتان فاف ڈوپلیسی کو کیپ ٹان ٹیسٹ میں شاندار سنچری اسکور کرنے پر میچ کا بہترین کھلاڑی قرار دیا گیا تھا۔علاوہ ازیں جنوبی افریقی بلے باز ہاشم آملہ بھی محمد عامر کی گیند بازو پر لگنے کے باعث 2 رنز پر پویلین لوٹ گئے تھے ان کی انجری کے حوالے سے بھی کوئی وضاحت سامنے نہیں آسکی ہے۔یاد رہے کہ جنوبی افریقہ نے کیپ ٹان ٹیسٹ میں پاکستان کو 9 وکٹوں سے شکست دے کر تین میچوں کی سیریز 2-0 سے اپنے نام کرلی ہے۔پاکستان اور جنوبی افریقہ کے درمیان سیریز کا تیسرا اور آخری ٹیسٹ 11 جنوری سے جوہانسبرگ میں کھیلا جائے گا۔ انٹرنیشنل کرکٹ کونسل (آئی سی سی) نے جنوبی افریقی کپتان فاف ڈوپلیسی پر ایک میچ کی پابندی عائد کردی، فاف ڈوپلیسی پاکستان کے خلاف جوہانسبرگ میں تیسرا ٹیسٹ میچ نہیں کھیل پائیں گے۔تفصیلات کے مطابق آئی سی سی نے جنوبی افریقی کپتان فاف ڈوپلیسی پر ایک میچ کی پابندی لگادی، جنوبی افریقی کپتان پر پابندی کیپ ٹان ٹیسٹ میچ میں سلو اوور ریٹ پر لگائی گئی۔