اتوار‬‮ ، 17 ‬‮نومبر‬‮ 2024 

ایلن بارڈر اورشعیب اختر ویرات کوہلی کی بد زبانی کا دفاع کرنے لگے

datetime 21  دسمبر‬‮  2018
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

راولپنڈی/میلبورن(آئی این پی)سابق آسٹریلوی کپتان ایلن بارڈر اور پاکستانی لیجنڈ فاسٹ بولر شعیب اختر ویرات کوہلی کی بد زبانی کا دفاع کرنے لگے۔ایلن بارڈر نے کہا ہے کہ کرکٹ کو اس طرح کے کرداروں کی ضرورت ہے جو کھل کر اپنے جذبے کا اظہار کرسکیں،سابق آسٹریلوی کپتان نے کہا کہ کسی بھی بولر کے وکٹ لینے پر کوہلی کی خوشی دیدنی ہوتی ہے، اپنی ٹیم کو عالمی نمبر ون بنانے والے کپتان کے جذباتی پن میں مجھے کوئی خرابی نظر

نہیں آتی۔سماجی رابطہ ویب سائٹ ٹوئٹر سے پیغام جاری کرتے ہوئے شعیب اختر نے بھی کہا کہ ویرات کوہلی جدید عظیم کھلاڑیوں میں سے ایک ہیں ، کوہلی کے رویے پرتبصرہ کرنے والوں کو تھوڑی گنجائش نکالنی چاہئے۔انہوں نے کہا کہ کھیل کے میدان میں جارحانہ رویہ کرکٹ کا حصہ ہوتا ہے، خاص طور سے جب میچ آسٹریلیا یا نیو زی لینڈ کے ساتھ ہو ۔واضح رہے حال ہی میں بھارت کے سینئر اداکار نصیرالدین شاہ نے ویرات کوہلی کو بدترین رویے والا کھلاڑی قرار دیا تھا۔

موضوعات:



کالم



بس وکٹ نہیں چھوڑنی


ویسٹ انڈیز کے سر گارفیلڈ سوبرز کرکٹ کی چار سو…

23 سال

قائداعظم محمد علی جناح 1930ء میں ہندوستانی مسلمانوں…

پاکستان کب ٹھیک ہو گا؟

’’پاکستان کب ٹھیک ہوگا‘‘ اس کے چہرے پر تشویش…

ٹھیک ہو جائے گا

اسلام آباد کے بلیو ایریا میں درجنوں اونچی عمارتیں…

دوبئی کا دوسرا پیغام

جولائی 2024ء میں بنگلہ دیش میں طالب علموں کی تحریک…

دوبئی کاپاکستان کے نام پیغام

شیخ محمد بن راشد المختوم نے جب دوبئی ڈویلپ کرنا…

آرٹ آف لیونگ

’’ہمارے دادا ہمیں سیب کے باغ میں لے جاتے تھے‘…

عمران خان ہماری جان

’’آپ ہمارے خان کے خلاف کیوں ہیں؟‘‘ وہ مسکرا…

عزت کو ترستا ہوا معاشرہ

اسلام آباد میں کرسٹیز کیفے کے نام سے ڈونٹس شاپ…

کنفیوژن

وراثت میں اسے پانچ لاکھ 18 ہزار چارسو طلائی سکے…

ملک کا واحد سیاست دان

میاں نواز شریف 2018ء کے الیکشن کے بعد خاموش ہو کر…