جہانگیر ترین کے صاحبزادے علی ترین نے پی ایس ایل فرنچائز ملتان سلطانز کی بڑی قیمت لگا دی

16  دسمبر‬‮  2018

اسلام آباد (نیوز ڈیسک) تحریک انصاف کے رہنما جہانگیر ترین کے صاحبزادے علی ترین نے ٹوئٹر پر اپنے پیغام میں ملتان سلطانز کی ٹیم پانچ ملین سے زائد میں فروخت ہونے کا دعویٰ کیا ہے، انہوں نے اپنے ٹویٹ پیغام میں کہا کہ گزشتہ سال ملتان سلطانز 5.2 ملین میں فروخت ہوئی تھی، میں سمجھتا تھا کہ یہ زیادہ قیمت میں خریدی گئی، اسی وجہ سے ایک سال بعد ہی اس کا مالک پی سی بی کو پیسوں کی ادائیگی کرنے

میں ناکام ہوگیا اور اب دوبارہ سے یہ ٹیم نیلام ہوگی۔ انہوں نے اپنے پیغام میں مزید کہا کہ انہوں نے اس ٹیم کو جنوبی پنجاب میں رکھنے کیلئے منصوبہ بنایا تھا کہ وہ 4 ملین تک کی بولی لگائیں گے کیونکہ یہ ٹیم اتنے میں ہی فروخت ہوگی لیکن خبر اب یہ ہے کہ اس بار پھر سے ملتان سلطانز کی 5 ملین سے زائد بولی لگے گی، انہوں نے کہا کہ یہ خبر ملنے کے بعد وہ دوبارہ اس پر غور و فکر کر رہے ہیں۔

موضوعات:



کالم



سرمایہ منتوں سے نہیں آتا


آج سے دس سال قبل میاں شہباز شریف پنجاب کے وزیراعلیٰ…

اللہ کے حوالے

سبحان کمالیہ کا رہائشی ہے اور یہ اے ایس ایف میں…

موت کی دہلیز پر

باباجی کے پاس ہر سوال کا جواب ہوتا تھا‘ ساہو…

ایران اور ایرانی معاشرہ(آخری حصہ)

ایرانی ٹیکنالوجی میں آگے ہیں‘ انہوں نے 2011ء میں…

ایران اور ایرانی معاشرہ

ایران میں پاکستان کا تاثر اچھا نہیں ‘ ہم اگر…

سعدی کے شیراز میں

حافظ شیرازی اس زمانے کے چاہت فتح علی خان تھے‘…

اصفہان میں ایک دن

اصفہان کاشان سے دو گھنٹے کی ڈرائیور پر واقع ہے‘…

کاشان کے گلابوں میں

کاشان قم سے ڈیڑھ گھنٹے کی ڈرائیو پر ہے‘ یہ سارا…

شاہ ایران کے محلات

ہم نے امام خمینی کے تین مرلے کے گھر کے بعد شاہ…

امام خمینی کے گھر میں

تہران کے مال آف ایران نے مجھے واقعی متاثر کیا…

تہران میں تین دن

تہران مشہد سے 900کلو میٹر کے فاصلے پر ہے لہٰذا…