ہفتہ‬‮ ، 11 جنوری‬‮ 2025 

پی ایس ایل فرنچائزز کاٹیکس میں چھوٹ کیلئے عدالت سے رجوع پر غور،حتمی فیصلہ آج ہوگا

datetime 16  دسمبر‬‮  2018
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

لاہور(آئی این پی)پی ایس ایل فرنچائزز ٹیکس میں چھوٹ کیلئے عدالت سے رجوع کرنے کا فیصلہ(آج)پیر کو کریں گی، فی الحال گیند وزیراعلی پنجاب عثمان بزدار اور وفاقی وزیر خزانہ اسد عمر کے کورٹ میں موجود ہے۔گزشتہ سال ہی پی ایس ایل کا حصہ بننے والی نئی فرنچائز ملتان سلطانز

مالی مشکلات کی وجہ سے ہمت ہار گئی، پی سی بی نے اسے اپنی تحویل میں لے کر وقتی طور پر چھٹی ٹیم کا نام دیا اور اب فروخت کیلیے بڈز کا عمل ہونا ہے۔دوسری جانب دیگر فرنچائزز بھی بچت کے راستے تلاش کرنے پر مجبور ہیں، بورڈ نے ٹیکس میں چھوٹ حاصل کرنے کیلئے جو کمیٹی دی اس میں کراچی کنگز کے اونر سلمان اقبال اور پشاور زلمی کے جاوید آفریدی شامل ہیں۔پنجاب حکومت 16فیصد سیلز ٹیکس اور وفاقی حکومت 10فیصد ود ہولڈنگ ٹیکس وصول کرتی ہے،کوئی چھوٹ نہ ملنے کی وجہ سے فرنچائزز پر 60 کروڑ سے زائد کا اضافی بوجھ پڑتا ہے۔ذرائع کے مطابق گزشتہ تینوں ایڈیشنز میں لاگت سے زیادہ اخراجات ہونے پر پریشان اونرز بڑی شدت سے منتظر ہیں کہ حکومت ان کی درخواست پر ہمدردانہ غور کرتے ہوئے ٹیکس سے چھوٹ دینے کا فیصلہ کرے گی۔ایک فرنچائز ذرائع نے بتایا کہ بھارت میں آئی پی ایل فرنچائزز کو 10سال تک ٹیکس سے استثنی دیا گیا تھا،پی ایس ایل کو بھی سہولت دی جائے تو مالی مسائل میں کمی ہوگی،امید ہے کہ وزیر اعلی پنجاب عثمان بزدار اور وفاقی وزیر خزانہ اسد عمر کی جانب سے مثبت جواب ملے گا، دوسری صورت میں عدالت سے رجوع کرتے ہوئے اپنا موقف پیش کریں گے،اس ضمن میں پیش رفت کے لیے فرنچائزز نے مختار نامے پر دستخط کردیے ہیں، پیر کے بعد اگلے لائحہ عمل پر غور کریں گے۔

موضوعات:



کالم



آپ افغانوں کو خرید نہیں سکتے


پاکستان نے یوسف رضا گیلانی اور جنرل اشفاق پرویز…

صفحہ نمبر 328

باب وڈورڈ دنیا کا مشہور رپورٹر اور مصنف ہے‘ باب…

آہ غرناطہ

غرناطہ انتہائی مصروف سیاحتی شہر ہے‘صرف الحمراء…

غرناطہ میں کرسمس

ہماری 24دسمبر کی صبح سپین کے شہر مالگا کے لیے فلائیٹ…

پیرس کی کرسمس

دنیا کے 21 شہروں میں کرسمس کی تقریبات شان دار طریقے…

صدقہ

وہ 75 سال کے ’’ بابے ‘‘ تھے‘ ان کے 80 فیصد دانت…

کرسمس

رومن دور میں 25 دسمبر کو سورج کے دن (سن ڈے) کے طور…

طفیلی پودے‘ یتیم کیڑے

وہ 965ء میں پیدا ہوا‘ بصرہ علم اور ادب کا گہوارہ…

پاور آف ٹنگ

نیو یارک کی 33 ویں سٹریٹ پر چلتے چلتے مجھے ایک…

فری کوچنگ سنٹر

وہ مجھے باہر تک چھوڑنے آیا اور رخصت کرنے سے پہلے…

ہندوستان کا ایک پھیرا لگوا دیں

شاہ جہاں چوتھا مغل بادشاہ تھا‘ ہندوستان کی تاریخ…