جمعہ‬‮ ، 07 ‬‮نومبر‬‮ 2025 

ہاکی ورلڈ کپ،سیمی فائنل لائن اپ مکمل، سیمی فائنلزآج کھیلے جائیں گے

datetime 14  دسمبر‬‮  2018
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

بھوبنیشور(آئی این پی)ایف آئی ایچ ہاکی ورلڈ کپ کے سیمی فائنل لائن اپ مکمل ہوگئی ہے، میگا ایونٹ کے دونوں سیمی فائنلز(آج)ہفتہ کو کھیلے جائینگے۔پہلا سیمی فائنل انگلینڈ اور بیلجئم کے درمیان پاکستانی وقت کے مطابق شام5بجے جبکہ دوسرا سیمی فائنل آسٹریلیا اور نیدرلینڈز کی ٹیموں کے مابین شام6بجے کھیلا جائے گا۔تفصیلات کے مطابق ورلڈ کپ ہاکی ٹورنامنٹ بھارت میں جاری ہے اور اپنے اختتامی مراحل کی طرف گامزن ہے۔میگا ایونٹ کے دونوں سیمی فائنلز (آج)ہفتہ کو کھیلے جائینگے۔

پہلا سیمی فائنل میچ انگلینڈ اور بیلجیئم کی ٹیموں کے درمیان کھیلا جائیگا جبکہ دوسرا سیمی فائنل میچ اسی روز دفاعی چیمپئن آسٹریلیا اور ہالینڈ کی ٹیموں کے درمیان کھیلا جائیگا۔ اس سے قبل کھیلے گئے کوارٹر فائنل راؤنڈ میں انگلینڈ نے ارجنٹائن کو، بیلجیئم نے جرمنی کو، آسٹریلیا نے فرانس کو جبکہ ہالینڈ نے میزبان بھارت کو شکست دیکر میگا ایونٹ کے ٹاپ فور کے لئے کوالیفائی کیا ہے۔ واضح رہے کہ سیمی فائنل مرحلے کے بعد دو فائنلسٹ ٹیموں کے درمیان میگا ایونٹ کا فائنل اتوار کو کھیلا جائے گا۔

موضوعات:

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



آئوٹ آف سلیبس


لاہور میں فلموں کے عروج کے زمانے میں ایک سینما…

دنیا کا انوکھا علاج

نارمن کزنز (cousins) کے ساتھ 1964ء میں عجیب واقعہ پیش…

عدیل اکبرکو کیاکرناچاہیے تھا؟

میرا موبائل اکثر ہینگ ہو جاتا ہے‘ یہ چلتے چلتے…

خود کو ری سیٹ کریں

عدیل اکبر اسلام آباد پولیس میں ایس پی تھے‘ 2017ء…

بھکاریوں سے جان چھڑائیں

سینیٹرویسنتے سپین کے تاریخی شہر غرناطہ سے تعلق…

سیریس پاکستان

گائوں کے مولوی صاحب نے کسی چور کو مسجد میں پناہ…

کنفیوز پاکستان

افغانستان میں طالبان حکومت کا مقصد امن تھا‘…

آرتھرپائول

آرتھر پائول امریکن تھا‘ اکائونٹس‘ بجٹ اور آفس…

یونیورسٹی آف نبراسکا

افغان فطرتاً حملے کے ایکسپرٹ ہیں‘ یہ حملہ کریں…

افغانستان

لاہور میں میرے ایک دوست تھے‘ وہ افغانستان سے…

یہ ہے ڈونلڈ ٹرمپ

لیڈی اینا بل ہل کا تعلق امریکی ریاست جارجیا سے…