ہفتہ‬‮ ، 18 جنوری‬‮ 2025 

آئی سی سی نے معروف سپنر کا باؤلنگ ایکشن غیر قانونی قرار دیکر پابندی عائد کردی

datetime 11  دسمبر‬‮  2018
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

دبئی(آئی این پی)انٹرنیشنل کرکٹ کونسل (آئی سی سی)نے سری لنکن آف سپنر اکیلا دانانجیا کے بائولنگ ایکشن کو غیر قانونی قرار دیتے ہوئے انہیں بین الاقوامی کرکٹ میں بائولنگ کرانے سے روک دیا ہے۔دانانجیا کا بالنگ ایکشن انگلینڈ اور سری لنکا کے درمیان کھیلے گئے پہلے ٹیسٹ میچ کے دوران

رپورٹ ہوا جس میں انگلینڈ نے 211رنز سے فتح حاصل کی۔ ایکشن رپورٹ ہونے کے بعد برسبین میں ان کا انفرادی ٹیسٹ کیا گیا جس میں انکشاف ہوا کہ ان کا بائولنگ ایکشن آئی سی سی کی قانونی حد 15ڈگری سے تجاوز کر رہا ہے۔آئی سی سی کی جانب سے جاری ہونے والے بیان میں کہا گیا ہے کہ انفرادی معائنے میں یہ بات سامنے آئی ہے کہ سری لنکن آف سپنر اکیلا دانانجیا کا بائولنگ ایکشن غیر قانونی ہے جس کے باعث فوری طور پر انہیں بین الاقوامی کرکٹ میں بالنگ سے روک دیا گیا ہے۔اکیلا دانانجیا ناصرف بین الاقوامی کرکٹ میں بالنگ نہیں کروا سکیں گے بلکہ تمام ممالک کی نیشنل فیڈریشن بھی اس فیصلے پر عملدرآمد کی پابندی ہوں گی البتہ وہ سری لنکن کرکٹ بورڈ کی اجازت سے سری لنکن ڈومیسٹک سیزن میں بالنگ کرانے کے مجاز ہوں گے۔25سالہ آف سپنر نے سری لنکا کی جانب سے فروری میں ٹیسٹ کرکٹ ڈیبیو کیا جس کے بعد وہ اب تک 5 ٹیسٹ میچوں میں اپنے ملک کی نمائندگی کر چکے ہیں تاہم اب اس پابندی کے خاتمے کیلئے انہیں لازمی طور پر اپنا بالنگ ایکشن تبدیل کرنا ہو گا۔

موضوعات:



کالم



20 جنوری کے بعد


کل صاحب کے ساتھ طویل عرصے بعد ملاقات ہوئی‘ صاحب…

افغانستان کے حالات

آپ اگر ہزار سال پیچھے چلے جائیں تو سنٹرل ایشیا…

پہلے درویش کا قصہ

پہلا درویش سیدھا ہوا اور بولا ’’میں دفتر میں…

آپ افغانوں کو خرید نہیں سکتے

پاکستان نے یوسف رضا گیلانی اور جنرل اشفاق پرویز…

صفحہ نمبر 328

باب وڈورڈ دنیا کا مشہور رپورٹر اور مصنف ہے‘ باب…

آہ غرناطہ

غرناطہ انتہائی مصروف سیاحتی شہر ہے‘صرف الحمراء…

غرناطہ میں کرسمس

ہماری 24دسمبر کی صبح سپین کے شہر مالگا کے لیے فلائیٹ…

پیرس کی کرسمس

دنیا کے 21 شہروں میں کرسمس کی تقریبات شان دار طریقے…

صدقہ

وہ 75 سال کے ’’ بابے ‘‘ تھے‘ ان کے 80 فیصد دانت…

کرسمس

رومن دور میں 25 دسمبر کو سورج کے دن (سن ڈے) کے طور…

طفیلی پودے‘ یتیم کیڑے

وہ 965ء میں پیدا ہوا‘ بصرہ علم اور ادب کا گہوارہ…