ایشین فٹ سال چیمپئن شپ کے انتظامات مکمل : بھارت اور بنگلہ دیش کی ٹیموں کو ابھی تک این او سی جاری نہیں ہو سکا

11  دسمبر‬‮  2018

اسلام آباد(آئی این پی)ایشین فٹ سال چیمپئن شپ کی تیار ی کے سلسلہ میں انتظامات مکمل، بھارت اور بنگلہ دیش کی ٹیموں کو ابھی تک این او سی جاری نہیں ہو سکا۔ ان خیالات کا اظہار گذشتہ روز پاکستان فٹ سال فیڈریشن کے سیکرٹری جنرل عدنان ملک نے اے پی پی سے گفتگو کرتے ہوئے کیا۔

انہوں نے کہا کہ ایشین فٹ سال چیمپئن شپ کی تیار ی کے سلسلہ میں انتظامات مکمل کر لئے گئے ہیں  جبکہ بھارت اور بنگلہ دیش کی ٹیموں کو ابھی تک این او سی جاری نہیں ہو سکا اور چیمپئن شپ (کل)جمعرات سے لیاقت جمنازیم اسلام آباد میں شروع ہو رہی ہے جس میں آٹھ ممالک کی ٹیموں نے حصہ لینے کی تصدیق کی تھی جن میں میزبان پاکستان، افغانستان، بنگلہ دیش، بھارت، نیپال، ترکی، سعودی عرب اور سری لنکا کی ٹیمیں شامل ہیں جبکہ بھارت اور بنگلہ دیش کی ٹیموں کو ابھی تک این او سی جاری نہیں ہو سکے۔انہوں نے کہا کہ ہمارا ان ٹیموں سے ابھی تک رابطہ جاری ہے ان کی طرف سے تمام تیاریاں مکمل ہیں صرف ویزہ جاری ہونے کی بات ہے۔ عدنان ملک نے حکومت سے اپیل کی ہے کہ بھارت اور بنگلہ دیشن کی ٹیموں کو جلدازجلد این او سی جاری کئے جائیں تاکہ وہ ٹیمیں بھی انٹرنیشنل ایونٹس میں شرکت کر سکیں۔ انہوں نے کہا کہ پاکستان پہلی بار ایشیائی سطح کی چیمپئن شپ کی میزبانی کر رہا ہے جس میں بڑی تعداد میں غیر ملکی ٹیموں کے کھلاڑی شرکت کر رہے ہیں۔انہوں نے کہا کہ برطانیہ کا معروف میوزیکل بینڈ سہارا 13 دسمبر کو لیاقت جمنازیم اسلام آباد میں اپنے فن کا مظاہرہ کرے گا۔ ایشین چیمپئن شپ کے افتتاحی میچ سے قبل سہارا میوزیکل گروپ پرفارمنس دے گا جبکہ 14 دسمبر کو شاہ زمان بینڈ، 15 کو امان اور ایشین فٹ سال چیمپئن شپ کے آخری روز یعنی 16 دسمبر کو شیر علی بگا میوزیکل گروپ لائیو میوزک سے اپنی آواز کا جادو جگائیں گے۔

موضوعات:



کالم



شاہ ایران کے محلات


ہم نے امام خمینی کے تین مرلے کے گھر کے بعد شاہ…

امام خمینی کے گھر میں

تہران کے مال آف ایران نے مجھے واقعی متاثر کیا…

تہران میں تین دن

تہران مشہد سے 900کلو میٹر کے فاصلے پر ہے لہٰذا…

مشہد میں دو دن (آخری حصہ)

ہم اس کے بعد حرم امام رضاؒ کی طرف نکل گئے‘ حضرت…

مشہد میں دو دن (دوم)

فردوسی کی شہرت جب محمود غزنوی تک پہنچی تو اس نے…

مشہد میں دو دن

ایران کے سفر کی اصل تحریک حسین باقری ہیں‘ یہ…

ہم کرنا ہی نہیں چاہتے

وہ وجے تنوار تھا‘ ذات کا گجر تھا‘ پیشہ پہلوانی…

ٹھیکیدار

یہ چند سال پہلے کی بات ہے اور شہر تھا وینس۔ وینس…

رضوانہ بھی ایمان بن سکتی تھی

یہ کہانی جولائی 2023 ء میں رپورٹ ہوئی تھی‘ آپ…

ہم مرنے کا انتظار کیوں کرتے ہیں؟

’’میں صحافی کیسے بن گیا؟‘‘ میں جب بھی اس سوال…

فواد چودھری کا قصور

فواد چودھری ہماری سیاست کے ایک طلسماتی کردار…