بدھ‬‮ ، 11 مارچ‬‮ 2026 

پاکستان اور بھارت کی ٹیمیں ورلڈ کپ میں خطرناک ہیں، این بیل

datetime 10  دسمبر‬‮  2018 |

لندن (آئی این پی)انگلش کرکٹ ٹیم کے سابق بلے باز این بیل کسی تعارف کے محتاج نہیں، انہوں نے انگلش ٹیم کی نمائندگی کرتے ہوئے لاتعداد میچ وننگ اننگز کھیل کر اپنی ٹیم کی فتوحات میں اہم کردار ادا کیا ہے۔ جون میں انگلینڈ کے میدانوں میں ورلڈکپ 2019کا میلہ سجے گا۔

اسی حوالے سے سابق کرکٹرز اپنی اپنی رائے کا اظہار کرتے نظر آرہے ہیں، جہاں کئی سابق کرکٹرز ہوم کنڈیشنز اور موجودہ کارکردگی کی وجہ سے انگلینڈ کو فیورٹ قرار دے رہے ہیں وہیں کچھ ایسے بھی کرکٹرز ہیں جنہوں نے پاکستانی اور بھارتی ٹیم کو بھی ایک بڑا چیلنج اور خطرہ قرار دیا ہے۔انگلینڈ کے 36سالہ این بیل کا کہنا ہے کہ پاکستان اور بھارت نے گزشتہ سالوں میں ایک روزہ کرکٹ میں زبردست کارکردگی دکھائی ہے، اسی کارکردگی کو مدنظر رکھتے ہوئے انہوں نے دونوں ٹیموں کو ورلڈ کپ کی خطرناک ٹیمیں قرار دیا۔این بیل نے اظہار خیال کرتے ہوئے کہا کہ کئی سابق کرکٹرز انگلش ٹیم کو ورلڈکپ کے لئے فیورٹ قرار دے چکے ہیں مگر گرین شرٹس کی انگلش سرزمین پر چیمپئنز ٹرافی کی کارکردگی پر نظر ڈالی جائے تو اس ٹیم میں بہت سے میچ ونرز کھلاڑی موجود ہیں۔انہوں نے خاص طور پر پاکستانی گیند بازوں کی تعریف کی اور کہا کہ انگلینڈ کی کنڈیشنز میں یہ بولنگ لائن اپ کسی بھی ٹیم کو آوٹ کلاس کرسکتی ہے۔این بیل نے مزید کہا کہ ورلڈ کپ 2019 بہت دلچسپ ہونے والا ہے مگر میری نظریں انگلینڈ پاکستان بھارت پر ٹکی ہیں۔



کالم



مذہبی جنگ


رچرڈ نکسن امریکا کے 37ویں صدر تھے‘ یہ بھی ڈونلڈ…

اینڈ آف مسلم ورلڈ

ہمیں ایران امریکا جنگ کے نتیجے کو سمجھنے کے لیے…

عربوں کا کیا قصورہے؟

ایف 35 دنیا کا مضبوط اور مہلک ترین فائٹر جیٹ ہے‘…

اختتام کا آغاز

’’ہمارے پاس صرف 35 سال ہیں‘ ہم ان میں جتنا جی…

امانت خان شیرازی

بادشاہ اس وقت برہان پور میں تھا‘ مغل دور میں…

ہائوس آف شریف

جنرل غلام جیلانی نے جنرل ضیاء الحق کو آرمی چیف…

نواز شریف کی سیاست میں انٹری

لارنس گارڈن کے کرکٹ گرائونڈ میں میچ چل رہا تھا‘…

چوہے کھانا بند کریں

ہندوستان کا کوئی شہزادہ مہاتما بودھ کے پاس گیا…

رعونت پر بکھری ہوئی خاک

کراچی میں وسیم انصاری نام کا ایک چھوٹا سا سٹیج…

وہ واقعہ جو کتاب میں نہیں

1999ء میں دو وزیراعظم ہانگ کانگ میں ایک ہی ہوٹل…

بخاریؒ کو امام بنانے والے لوگ

نویں صدی کا شہر بخاراتھا اور اس شہر میں ایک سادہ…