بدھ‬‮ ، 25 دسمبر‬‮ 2024 

باسط علی نے پی ایس ایل سے نیا ٹیلنٹ سامنے آنے کی مخالفت کر دی

datetime 9  دسمبر‬‮  2018
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

لاہور(آئی این پی) قومی جونیئر سلیکشن کمیٹی کے سربراہ باسط علی نے قومی ٹیم کو نئے اسٹارز پی ایس ایل سے حاصل ہونے کا تاثر مسترد کردیا۔اپنے ایک انٹرویو میں جونیئر سلیکشن کمیٹی کے سربراہ باسط علی نے کہاکہ نیا ٹیلنٹ سامنے لانے کا کریڈٹ ہمیشہ پی ایس ایل کو دیا جاتا ہے۔

جبکہ قومی ٹیم کو بیشتر نئے اسٹارز انڈر 19کرکٹ نے دیے ہیں، شاہین شاہ آفریدی اور شاداب خان اپنی جگہ بناچکے، روحیل نذیر، سعد خان، حسن محسن،نسیم شاہ اور موسی خان سمیت کئی ہونہار کرکٹرز انتظار میں ہیں لیکن میڈیا ہو یا سابق کرکٹرز کوئی کریڈٹ نہیں دیتا۔ جونیئر سطح کے میچز کم ہونے کی وجہ سے کھلاڑیوں کو صلاحیتیں نکھارنے کے مواقع نہیں ملتے، تمام تر توجہ سینئر ٹیم اور پی ایس ایل پر دی جاتی ہے۔باسط علی نے کہا کہ پاکستان کرکٹ کیلئے ایک تشویش کی بات یہ بھی ہے کہ جونیئر سطح پر اچھے بیٹسمین سامنے نہیں آ رہے، کھلاڑی انڈر 13اور16کی سطح پر تو اچھے ٹیمپرامنٹ کا مظاہرہ کرتے ہیں لیکن بعدازاں ان کی سوچ بدل جاتی ہے۔سابق کرکٹر نے کہا کہ امام الحق، مصباح الحق اور معین خان کے بیٹے جونیئر سطح پر کھیل رہے ہیں لیکن انھوں نے سلیکشن معاملات میں کبھی مداخلت نہیں کی، انضمام کے ساتھ میرے گھریلو مراسم ہیں،سفارش کے الزام میں کوئی صداقت نہیں تھی۔

موضوعات:



کالم



طفیلی پودے‘ یتیم کیڑے


وہ 965ء میں پیدا ہوا‘ بصرہ علم اور ادب کا گہوارہ…

پاور آف ٹنگ

نیو یارک کی 33 ویں سٹریٹ پر چلتے چلتے مجھے ایک…

فری کوچنگ سنٹر

وہ مجھے باہر تک چھوڑنے آیا اور رخصت کرنے سے پہلے…

ہندوستان کا ایک پھیرا لگوا دیں

شاہ جہاں چوتھا مغل بادشاہ تھا‘ ہندوستان کی تاریخ…

شام میں کیا ہو رہا ہے؟

شام میں بشار الاسد کی حکومت کیوں ختم ہوئی؟ اس…

چھوٹی چھوٹی باتیں

اسلام آباد کے سیکٹر ایف ٹین میں فلیٹس کا ایک ٹاور…

26نومبر کی رات کیا ہوا؟

جنڈولہ ضلع ٹانک کی تحصیل ہے‘ 2007ء میں طالبان نے…

بے چارہ گنڈا پور

علی امین گنڈا پور کے ساتھ وہی سلوک ہو رہا ہے جو…

پیلا رنگ

ہم کمرے میں بیس لوگ تھے اور ہم سب حالات کا رونا…

ایک ہی بار

میں اسلام آباد میں ڈی چوک سے تین کلومیٹر کے فاصلے…

شیطان کے ایجنٹ

’’شادی کے 32 سال بعد ہم میاں بیوی کا پہلا جھگڑا…