جمعہ‬‮ ، 04 جولائی‬‮ 2025 

پریمیر سپر لیگ : ہنڈا، تھری ڈی موڈلنگ اور آئی سی آئی پاکستان کی راؤنڈ میچز میں کامیابی

datetime 9  دسمبر‬‮  2018
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

لاہور( این این آئی)کارپوریٹ سیکٹر کی ٹیموں کے درمیان جاری پریمیر سپر لیگ کے دوسرے ایڈیشن میں پہلے راؤنڈکے جاری مقابلوں میں مزید تین میچز کا فیصلہ ہو گیا ، ہنڈا، تھری ڈی موڈلنگ اور آئی سی آئی پاکستان کی ٹیموں نے اپنی حریف ٹیموں کو پچھاڑ دیا ۔ویلنشیا ء کرکٹ گراؤنڈ میں کھیلے گئے میچ میں ہنڈا کی ٹیم نے یو بی ایس الیون کو 101 رنز کے بڑے سکور سے شکست دی ۔

ہنڈا کی ٹیم نے پہلے کھیلتے ہوئے مظہر حسین کی شاندار سنچری کی بدولت مقررہ اوورز میں چار وکٹوں کے نقصان پر 219 رنز بنائے ۔کارپوریٹ سیکٹر کے ایونٹ میں پہلی مرتبہ حصہ لینے والی یوبی ایس الیون مطلوبہ ہدف کے تعاقب میں صرف 118 رنز بناسکی۔ فاتح ٹیم کے مظہر حسین نے سنچری سکور کرنے کے ساتھ مخالف ٹیم کے تین کھلاڑیوں کوبھی آؤٹ کیا جس پر انہیں مین آف دی میچ کا ایوارڈ دیا گیا ۔ٹاؤن شپ وائٹس کرکٹ گراؤنڈ میں کھیلے گئے میچ میں آئی سی آئی پاکستان اور موبلنک جاز کی ٹیمیں مد مقابل تھیں جس میں موبلنک جاز کو 49 رنز سے شکست کا سامنا کرنا پڑا ۔آئی سی آئی نے پہلے کھیلتے ہوئے مقررہ اوورز میں چار وکٹوں کے نقصان پر 161 رنز بنائے۔زوہیب شاہد نے 53 رنز کی ناقابل شکست اننگز کھیلی۔موبلنک جاز کی ٹیم 112 رنز بناسکی۔بہترین کارکردگی پر آئی سی آئی کے زوہیب شاہد کومین آف دی میچ کا ایوارڈ دیا گیا ۔ٹاؤن شپ وائٹس میں کھیلے گئے دوسرے میچ میں تھری ڈی موڈلنگ نے ایگزونوبل کو 5 وکٹوں سے شکست دی۔ایگزونوبل نے پہلے کھیلتے ہوئے مقررہ اوورز میں 121 رنز بنائے جبکہ تھری ڈی موڈلنگ نے مطلوبہ ہدف 5وکٹوں کے نقصان پر پورا کر لیا۔تھری ڈی موڈلنگ کے ربانی انور کومین آف دی میچ کا ایوارڈ دیا گیا ۔

موضوعات:

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



وائے می ناٹ


میرا پہلا تاثر حیرت تھی بلکہ رکیے میں صدمے میں…

حکمت کی واپسی

بیسویں صدی تک گھوڑے قوموں‘ معاشروں اور قبیلوں…

سٹوری آف لائف

یہ پیٹر کی کہانی ہے‘ مشرقی یورپ کے پیٹر کی کہانی۔…

ٹیسٹنگ گرائونڈ

چنگیز خان اس تکنیک کا موجد تھا‘ وہ اسے سلامی…

کرپٹوکرنسی

وہ امیر آدمی تھا بلکہ بہت ہی امیر آدمی تھا‘ اللہ…

کنفیوژن

وراثت میں اسے پانچ لاکھ 18 ہزار چارسو طلائی سکے…

دیوار چین سے

میں دیوار چین پر دوسری مرتبہ آیا‘ 2006ء میں پہلی…

شیان میں آخری دن

شیان کی فصیل (سٹی وال) عالمی ورثے میں شامل نہیں…

شیان کی قدیم مسجد

ہوکنگ پیلس چینی سٹائل کی عمارتوں کا وسیع کمپلیکس…

2200سال بعد

شیان بیجنگ سے ایک ہزار اسی کلومیٹر کے فاصلے پر…

ٹیرا کوٹا واریئرز

اس کا نام چن شی ہونگ تھا اوروہ تیرہ سال کی عمر…