ہفتہ‬‮ ، 18 جنوری‬‮ 2025 

نیوزی لینڈ کیخلاف جیتی ہوئی ٹیسٹ سیریز ہارنے کا انجام،پاکستانی ٹیم چھٹی سے کس پوزیشن پر چلی گئی؟شائقین کرکٹ شدید مایوس

datetime 8  دسمبر‬‮  2018
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

ابوظہبی(این این آئی)نیوزی لینڈ کے خلاف جیتی ہوئی ٹیسٹ سیریز گنوانے کے بعد پاکستانی ٹیم ٹیسٹ کرکٹ کی عالمی درجہ بندی میں مزید تنزلی کے بعد 7ویں نمبر پر پہنچ گئی ہے۔سیریز کے آغاز سے قبل ٹیسٹ کرکٹ کی عالمی درجہ بندی میں قومی ٹیم 95پوائنٹس کے ساتھ ساتویں نمبر

پر براجمان تھی جبکہ نیوزی لینڈ 102پوائنٹس کے ساتھ اعشاریائی پوائنٹس کے فرق سے آسٹریلیا سے آگے چوتھی پوزیشن پر موجود تھی تاہم اس دوران سری لنکن ٹیم کی شکست اور دوسرے ٹیسٹ میچ میں فتح کی بدولت پاکستان کی ٹیم ایک درجہ ترقی کرتے ہوئے چھٹے نمبر پر آگئی تھی۔پاکستان کے پاس سیریز میں 0۔3 سے کامیابی کی صورت میں چوتھی پوزیشن حاصل کرنے کا نادر موقع تھا، لیکن قومی ٹیم نے پہلا ٹیسٹ میچ چار رنز سے ہار کر جیتی ہوئی بازی گنوا دی تھی۔دوسرے ٹیسٹ میچ میں پاکستان نے باآسانی فتح سمیٹی لیکن سیریز کے تیسرے اور آخری ٹیسٹ میچ میں بیٹنگ لائن کی بدترین ناکامی کے سبب پاکستان کو میچ میں 123رنز سے شکست دے کر نیوزی لینڈ نے سیریز 1۔2 سے اپنے نام کر لی۔سیریز میں 1۔2 سے کامیابی کے ساتھ ہی پاکستانی ٹیم دوبارہ ایک درجہ تنزلی کے بعد ساتویں نمبر پر چلی گئی ہے اور تین پوائنٹس گنوانے کے بعد اس کے پوائنٹس 92 ہو گئے ہیں۔دوسری جانب سیریز میں کامیابی کے بعد نیوزی لینڈ نے اپنی چوتھی پوزیشن برقرار رکھی اور تین پوائنٹس اضافے کے ساتھ اس کے پوائنٹس کی تعداد 105 ہو گئی ہے۔

موضوعات:



کالم



20 جنوری کے بعد


کل صاحب کے ساتھ طویل عرصے بعد ملاقات ہوئی‘ صاحب…

افغانستان کے حالات

آپ اگر ہزار سال پیچھے چلے جائیں تو سنٹرل ایشیا…

پہلے درویش کا قصہ

پہلا درویش سیدھا ہوا اور بولا ’’میں دفتر میں…

آپ افغانوں کو خرید نہیں سکتے

پاکستان نے یوسف رضا گیلانی اور جنرل اشفاق پرویز…

صفحہ نمبر 328

باب وڈورڈ دنیا کا مشہور رپورٹر اور مصنف ہے‘ باب…

آہ غرناطہ

غرناطہ انتہائی مصروف سیاحتی شہر ہے‘صرف الحمراء…

غرناطہ میں کرسمس

ہماری 24دسمبر کی صبح سپین کے شہر مالگا کے لیے فلائیٹ…

پیرس کی کرسمس

دنیا کے 21 شہروں میں کرسمس کی تقریبات شان دار طریقے…

صدقہ

وہ 75 سال کے ’’ بابے ‘‘ تھے‘ ان کے 80 فیصد دانت…

کرسمس

رومن دور میں 25 دسمبر کو سورج کے دن (سن ڈے) کے طور…

طفیلی پودے‘ یتیم کیڑے

وہ 965ء میں پیدا ہوا‘ بصرہ علم اور ادب کا گہوارہ…