اتوار‬‮ ، 17 ‬‮نومبر‬‮ 2024 

سوچا نہیں تھا جہانگیرخان دس ٹائٹل جیت لیں گے : جیف ہنٹ

datetime 8  دسمبر‬‮  2018
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

سڈنی (این این آئی)آسٹریلیا کے شہر ہ آفاق سکواش کھلاڑی جیف ہنٹ ہے کہاہے کہ سوچا نہیں تھا جہانگیر خان دن ٹائٹل جیت لینگے ۔تفصیلات کے مطابق جیف ہنٹ کی کراچی آمد کی وجہ پاکستان اوپن سکواش چمپئن شپ میں مہمانِ خصوصی کی حیثیت سے شرکت تھی جس کیلئے انھیں عظیم جہانگیر خان نے مدعو کیا تھا۔جیف ہنٹ نے کراچی میں اپنے مختصر قیام کے دوران جہاں سکواش

کے نئے کھلاڑیوں کو بہت قریب سے دیکھا وہاں وہ جہانگیرخان کی روایتی مہمان نوازی سے بھی لطف اندوز ہوئے۔جیف ہنٹ نے بی بی سی اردو کو دیے گئے انٹرویو میں سکواش اور اس کے مختلف پہلوؤں پر تفصیل سے روشنی ڈالی۔ انہوں نے کہاکہ میں اپنے پورے کریئر میں پاکستانی کھلاڑیوں کے ساتھ کھیل کر بہت لطف اندوز ہوا ہوں کیونکہ ہر کھلاڑی اپنے طور پر منفرد خصوصیت کا حامل تھا ٗمحب اللہ خان کا کھیل میرے جیسا تھا اس لیے ان کے ساتھ کھیلتے ہوئے مجھے مشکل ہوتی تھی۔ انہوں نے کہاکہ قمرزمان کا گیند پر کنٹرول اور سٹروکس کھیلنے کا منفرد انداز کسی اور میں نہیں تھا ٗہدی جہاں طاقتور شاٹس کھیلتے تھے ٗگوگی علاؤالدین ڈراپ شاٹس اور لاب کرنے میں کمال مہارت رکھتے تھے۔ پاکستانی کھلاڑیوں کے علاوہ جونا بیرنگٹن اور کین ہسکو بھی ورلڈ کلاس کھلاڑی تھے۔انہوں نے کہاکہ میں تکنیکی اعتبار سے بہترین کھلاڑی تھا ٗمیں صرف اور صرف جیت پر یقین رکھتا تھا ٗ میری سب سے بڑی خوبی یہ تھی کہ میں گیند کو بہت پہلے سے دیکھ لیتا تھا اور تیزی سے اپنی پوزیشن بنا لیتا تھا جس کی وجہ سے میں حریف پر دباؤ ڈالتا تھا اور اسے موقع نہیں دیتا تھا۔کیا سوچا تھا کہ جہانگیرخان آپ کا ریکارڈ توڑدیں گے؟کا جواب دیتے ہوئے انہوں نے کہاکہ میں ریکارڈ کے بارے میں نہیں سوچا کرتا تھا البتہ میں نے ہاشم خان کے سات برٹش اوپن ٹائٹلز کے ریکارڈ کے بارے میں ضرور سوچا تھا جو میں نے توڑا۔ میں جو بھی ٹورنامنٹ کھیلتا تھا وہ جیتنا چاہتا تھا تاہم برٹش اوپن میرے لیے خاص اہمیت رکھتا تھا۔ جب جہانگیرخان منظرعام پر آئے ان کے خلاف میں نے چند میچز جیتے لیکن انھوں نے مجھے ورلڈ اوپن میں ہرایا۔ میں فٹ نہ ہونے کے سبب اگلی برٹش اوپن نہ کھیل سکا اور ریٹائر ہو گیا۔جہانگیرخان نے صرف 16 سال کی عمر میں ورلڈ ایمیچر ٹائٹل جیتا تھا

اور وہ ایک زبردست کھلاڑی کے طور پر سامنے آئے جو ساڑھے پانچ سال تک ناقابل شکست رہے۔ میں تو صرف ایک سال میں تمام کے تمام ٹورنامنٹ جیت کر خوش ہوا تھا تاہم سچ یہ ہے کہ میں نے یہ نہیں سوچا تھا کہ جہانگیرخان دس برٹش اوپن ٹائٹلز جیتیں گے۔ ان کا یہ بہت بڑا کارنامہ ہے۔کیا پاکستان میں ایک بار پھر بڑے ٹورنامنٹس ہوسکتے ہیں؟کا جواب دیتے ہوئے مجھے امید ہے کہ ایسا ہو سکتا ہے۔

بدقسمتی سے دہشت گردی دنیا بھر میں ہے، صرف پاکستان میں نہیں۔ اس سے ہر ملک کسی نہ کسی حد تک متاثر ہوا ہے۔ پاکستان کو اچھے کھلاڑی پیدا کرنے ہوں گے تاکہ سپانسرز بڑے ٹورنامنٹس کی طرف راغب ہو سکیں۔کیا سکواش کو کسی سپر اسٹار کی ضرورت ہے؟انہوں نے کہاکہ سکواش کی مقبولیت میں اضافے کیلئے اس کا اولمپکس میں شامل ہونا بہت ضروری ہے اور مجھے یقین ہے کہ ایک دن ضرور سکواش اولمپکس کا حصہ بنے گا

ٗ اولمپکس میں شرکت کے لیے جو کچھ بھی کیا جانا چاہیے وہ کیا جاچکا ہے تمام شرائط پوری کی جاچکی ہیں۔ میری سمجھ سے باہر ہے کہ اسے کیوں شامل نہیں کیا جا رہا۔جہاں تک سپر سٹارز کی بات ہے تو مصر میں ان کے کھلاڑی سپر سٹارز ہیں تاہم میرے خیال میں ہر ملک میں رول ماڈل کی ضرورت ہے یہ نہیں کہ بین الاقوامی سطح پر کوئی سپرسٹار ہو ٗاگر ہر ملک میں اس طرح کے رول ماڈل کھلاڑی ہوں گے تو لوگ اس کھیل کی طرف ضرور دلچسپی لیں گے۔

موضوعات:



کالم



بس وکٹ نہیں چھوڑنی


ویسٹ انڈیز کے سر گارفیلڈ سوبرز کرکٹ کی چار سو…

23 سال

قائداعظم محمد علی جناح 1930ء میں ہندوستانی مسلمانوں…

پاکستان کب ٹھیک ہو گا؟

’’پاکستان کب ٹھیک ہوگا‘‘ اس کے چہرے پر تشویش…

ٹھیک ہو جائے گا

اسلام آباد کے بلیو ایریا میں درجنوں اونچی عمارتیں…

دوبئی کا دوسرا پیغام

جولائی 2024ء میں بنگلہ دیش میں طالب علموں کی تحریک…

دوبئی کاپاکستان کے نام پیغام

شیخ محمد بن راشد المختوم نے جب دوبئی ڈویلپ کرنا…

آرٹ آف لیونگ

’’ہمارے دادا ہمیں سیب کے باغ میں لے جاتے تھے‘…

عمران خان ہماری جان

’’آپ ہمارے خان کے خلاف کیوں ہیں؟‘‘ وہ مسکرا…

عزت کو ترستا ہوا معاشرہ

اسلام آباد میں کرسٹیز کیفے کے نام سے ڈونٹس شاپ…

کنفیوژن

وراثت میں اسے پانچ لاکھ 18 ہزار چارسو طلائی سکے…

ملک کا واحد سیاست دان

میاں نواز شریف 2018ء کے الیکشن کے بعد خاموش ہو کر…