اتوار‬‮ ، 12 جنوری‬‮ 2025 

ایمرجنگ ایشیا کپ ٗپاکستان نے متحدہ عرب امارات کو 9 وکٹوں سے شکست دے دی

datetime 7  دسمبر‬‮  2018
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

کراچی(این این آئی)پاکستان نے ایمرجنگ ایشیا کپ میں کھیلے گئے اپنے دوسرے میچ میں متحدہ عرب امارات کو 9 وکٹوں سے شکست دے دی۔ کراچی کے نیشنل اسٹیڈیم میں کھیلے گئے میچ میں پاکستان ایمرجنگ ٹیم کے کپتان محمد رضوان نے ٹاس جیت کر پہلے متحدہ عرب امارات کو بیٹنگ کی دعوت دی۔ مہمان ٹیم نے مقررہ 50 اوورز میں 9 وکٹوں کے نقصان پر 233 رنز بنائے جب کہ گرین شرٹس نے صاحبزادہ فرحان اور حسین طلعت کی سنچریوں

کی بدولت ہدف باآسانی 39 اوورز میں حاصل کیا۔صاحبزادہ فرحان نے مسلسل دوسرے میچ میں سنچری بنائی، انہوں نے 10 چوکوں کی مدد سے 120 گیندوں پر 104 رنز کی اننگز کھیلی۔حسین طلعت نے بھی شاندار بیٹنگ کا مظاہرہ کرتے ہوئے 2 چھکوں اور 14 چوکوں کی مدد سے 109 گیندوں پر 116 رنز کی اننگز کھیلی۔متحدہ عرب امارات کو شکست دینے کے بعد قومی ایمرجنگ ٹیم کی ایونٹ کے سیمی فائنل کے لیے راہ ہموار ہوگئی۔

موضوعات:



کالم



پہلے درویش کا قصہ


پہلا درویش سیدھا ہوا اور بولا ’’میں دفتر میں…

آپ افغانوں کو خرید نہیں سکتے

پاکستان نے یوسف رضا گیلانی اور جنرل اشفاق پرویز…

صفحہ نمبر 328

باب وڈورڈ دنیا کا مشہور رپورٹر اور مصنف ہے‘ باب…

آہ غرناطہ

غرناطہ انتہائی مصروف سیاحتی شہر ہے‘صرف الحمراء…

غرناطہ میں کرسمس

ہماری 24دسمبر کی صبح سپین کے شہر مالگا کے لیے فلائیٹ…

پیرس کی کرسمس

دنیا کے 21 شہروں میں کرسمس کی تقریبات شان دار طریقے…

صدقہ

وہ 75 سال کے ’’ بابے ‘‘ تھے‘ ان کے 80 فیصد دانت…

کرسمس

رومن دور میں 25 دسمبر کو سورج کے دن (سن ڈے) کے طور…

طفیلی پودے‘ یتیم کیڑے

وہ 965ء میں پیدا ہوا‘ بصرہ علم اور ادب کا گہوارہ…

پاور آف ٹنگ

نیو یارک کی 33 ویں سٹریٹ پر چلتے چلتے مجھے ایک…

فری کوچنگ سنٹر

وہ مجھے باہر تک چھوڑنے آیا اور رخصت کرنے سے پہلے…