بدھ‬‮ ، 11 مارچ‬‮ 2026 

ابوظہبی ٹیسٹ کے چوتھے روز کھیل کے اختتام تک نیوزی لینڈ نے 4 وکٹوں کے نقصان پر 272 رنز بنا لیے

datetime 6  دسمبر‬‮  2018 |

ابو ظہبی (این این آئی)ابوظہبی ٹیسٹ کے چوتھے روز کھیل کے اختتام تک نیوزی لینڈ نے 4 وکٹوں کے نقصان پر 272 رنز بنا لیے ہیں اور کیوی ٹیم کو پاکستان کے خلاف 198 رنز کی برتری حاصل ہوگئی ہے۔ابوظہبی کے شیخ زید اسٹیڈیم میں کھیلے جارہے میچ میں چوتھا روز کیوی بلے بازوں کے نام رہا، نیوزی لینڈ نے جمعرات کو دوسری اننگز میں 2 وکٹوں کے نقصان پر 26 رنز سے کھیل کا اذغاز کیا تو

یاسر شاہ نے سومر ولی کو ایل بی ڈبلیو کرکے تیز ترین 200 وکٹیں حاصل کرنے کا 82 سال پرانا ریکارڈ توڑ دیا۔ پھر شاہین شاہ آفریدی کی گیند پر ٹیلر کیچ آؤٹ ہوگئے۔60 رنز پر 4 وکٹیں گنوانے کے بعد کپتان کین ولیمسن اور نکولس نے ذمہ دارانہ بیٹنگ کرتے ہوئے مجموعے کو 272 تک پہنچا دیا، دونوں بلے بازوں کے درمیان اب تک 212 رنز کی قیمتی پارٹرشپ ہوچکی ہے ٗجب کھیل ختم ہوا تو ولیمسن 139 اور نکولس 90 رنز پر ناٹ آؤٹ پویلین لوٹے۔نیوزی لینڈ کو پاکستان کے خلاف 198 رنز کی برتری حاصل ہوگئی ہے جب کہ میچ ڈرا کی صورت اختیار کرسکتا ہے۔اس سے قبل پہلی اننگز میں نیوزی لینڈ کے 274 رنز کے جواب میں پاکستان کی ٹیم 348 رنز بناکر آؤٹ ہوگئی تھی جس کے بعد قومی ٹیم کو کیویز پر 74 رنز کی برتری حاصل تھی۔ تیسرے روز جب کھیل ختم ہوا تو نیوزی لینڈ نے 2 وکٹوں کے نقصان پر 26 رنز بنا لیے تھے۔واضح رہے کہ تین ٹیسٹ میچوں کی سیریز اب تک 1۔1 سے برابر ہے، پہلے ٹیسٹ میچ میں نیوزی لینڈ نے پاکستان کو ہرایا تھا جب کہ قومی ٹیم نے دوسرے ٹیسٹ میچ میں نیوزی لینڈ کو ایک اننگز اور 16 رنز سے شکست دی تھی۔



کالم



مذہبی جنگ


رچرڈ نکسن امریکا کے 37ویں صدر تھے‘ یہ بھی ڈونلڈ…

اینڈ آف مسلم ورلڈ

ہمیں ایران امریکا جنگ کے نتیجے کو سمجھنے کے لیے…

عربوں کا کیا قصورہے؟

ایف 35 دنیا کا مضبوط اور مہلک ترین فائٹر جیٹ ہے‘…

اختتام کا آغاز

’’ہمارے پاس صرف 35 سال ہیں‘ ہم ان میں جتنا جی…

امانت خان شیرازی

بادشاہ اس وقت برہان پور میں تھا‘ مغل دور میں…

ہائوس آف شریف

جنرل غلام جیلانی نے جنرل ضیاء الحق کو آرمی چیف…

نواز شریف کی سیاست میں انٹری

لارنس گارڈن کے کرکٹ گرائونڈ میں میچ چل رہا تھا‘…

چوہے کھانا بند کریں

ہندوستان کا کوئی شہزادہ مہاتما بودھ کے پاس گیا…

رعونت پر بکھری ہوئی خاک

کراچی میں وسیم انصاری نام کا ایک چھوٹا سا سٹیج…

وہ واقعہ جو کتاب میں نہیں

1999ء میں دو وزیراعظم ہانگ کانگ میں ایک ہی ہوٹل…

بخاریؒ کو امام بنانے والے لوگ

نویں صدی کا شہر بخاراتھا اور اس شہر میں ایک سادہ…