اتوار‬‮ ، 17 ‬‮نومبر‬‮ 2024 

آسٹریلیا نے پہلا ویٹرنز کرکٹ ورلڈ کپ جیت لیا،سنسنی خیز مقابلے میں پاکستان کو کتنے رنز سے شکست ہوئی؟شائقین ہاتھ ملتے رہ گئے

datetime 6  دسمبر‬‮  2018
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

سڈنی(این این آئی)ویٹرنز ورلڈ کپ کے فائنل میں میزبان آسڑیلیا نے پاکستان کو 3 رنز سے شکست دے کر ٹائٹل اپنے نام کرلیا۔سڈنی میں کھیلے گئے فائنل میچ میں آسڑیلیا پہلے بیٹنگ کرتے ہوئے44 اوورز میں 165 رنز بنا کر آؤٹ ہوئی، کینگروز کی جانب سے ٹونی کلارک 44 رنز بنا کر نمایاں رہے۔پاکستان کی جانب سے جعفر قریشی  نے 25 رنز دے کر تین وکٹیں حاصل کیں ٗ دستگیر بٹ نے2 کھلاڑیوں کو آؤٹ کیا۔ہدف کے تعاقب میں پاکستان کی اننگز کا آغاز اچھا نہ تھا، اوپنرز ساجد علی، شاھد انور اور کپتان غلام علی جلد آؤٹ

ہوئے، اس مرحلے پر بابر الطاف بٹ نے 59 گیندوں پر 46 رنز کی ایک عمدہ اننگز کھیلی۔امتیاز تارڑ 28 رنز بنا کر ناٹ آؤٹ رہے پاکستان کی ٹیم 8 وکٹ پر 162 رنز بنا سکی اور آسڑیلیا نے فائنل تین رنز سے جیت لیا، جان شارٹ نے 3 وکٹیں حاصل کیں۔ 21 نومبر سے 5 دسمبر تک کھیلے جانے والے 50 سال سے زائد العمر کرکٹرز کے اس پہلے ویٹرنز ورلڈ کپ میں آٹھ ٹیموں نے شرکت کی، میزبان آسڑیلیا اور پاکستان کے علاوہ سری لنکا، جنوبی افریقا، کینیڈا، نیوزی لینڈ، انگلینڈ اور ویلز کی ٹیموں نے ایونٹ میں شرکت کی۔

موضوعات:



کالم



بس وکٹ نہیں چھوڑنی


ویسٹ انڈیز کے سر گارفیلڈ سوبرز کرکٹ کی چار سو…

23 سال

قائداعظم محمد علی جناح 1930ء میں ہندوستانی مسلمانوں…

پاکستان کب ٹھیک ہو گا؟

’’پاکستان کب ٹھیک ہوگا‘‘ اس کے چہرے پر تشویش…

ٹھیک ہو جائے گا

اسلام آباد کے بلیو ایریا میں درجنوں اونچی عمارتیں…

دوبئی کا دوسرا پیغام

جولائی 2024ء میں بنگلہ دیش میں طالب علموں کی تحریک…

دوبئی کاپاکستان کے نام پیغام

شیخ محمد بن راشد المختوم نے جب دوبئی ڈویلپ کرنا…

آرٹ آف لیونگ

’’ہمارے دادا ہمیں سیب کے باغ میں لے جاتے تھے‘…

عمران خان ہماری جان

’’آپ ہمارے خان کے خلاف کیوں ہیں؟‘‘ وہ مسکرا…

عزت کو ترستا ہوا معاشرہ

اسلام آباد میں کرسٹیز کیفے کے نام سے ڈونٹس شاپ…

کنفیوژن

وراثت میں اسے پانچ لاکھ 18 ہزار چارسو طلائی سکے…

ملک کا واحد سیاست دان

میاں نواز شریف 2018ء کے الیکشن کے بعد خاموش ہو کر…