پیر‬‮ ، 10 جون‬‮ 2024 

ویرات کوہلی عثمان خواجہ کے ہاتھوں کیچ، ویڈیو وائرل

datetime 6  دسمبر‬‮  2018

ایڈیلیڈ (این این آئی)آسٹریلیا اور بھارت کے درمیان ایڈیلیڈ میں جمعرات سے شروع ہوئے پہلے ٹیسٹ میں عثمان خواجہ نے ویرات کوہلی کا ناقابل یقین کیچ کے کر سب کو حیران کر دیا، ان کے کیچ کی سوشل میڈیا پر خوب دھوم مچ گئی۔ایڈیلیڈ ٹیسٹ میں بھارتی ٹیم نے ٹاس جیت کرپہلے بیٹنگ کا فیصلہ کیا تو بھارتی قائد

ویرات کوہلی کو امید تھی کہ ان کی ٹیم ایڈیلیڈ کے گراؤنڈ میں رنز کا انبار لگا دیگی تاہم نتیجہ ان کی امید کے مطابق نہ نکل سکا۔بھارتی اننگز کے دوسرے ہی اوور سے وکٹ گرنے کا سلسلہ شروع ہوا، کے ایل راہل کے آؤٹ ہونے کے فورا بعد مرلی وجے کو مچل اسٹارک نے 11 کے مجموعی اسکور پر پویلین کی راہ دکھائی، اس صورتحال میں کوہلی بیٹنگ کیلئے آئے تو وہ بھی خاطر خواہ مزاحمت نہ کرسکے اور 3 رنز بنا کرپیٹ کمنس کا شکار بنے۔ بھارت کی جانب سے تیجشور پجارا کے علاوہ کوئی بلے باز خاطر خواہ کارکردگی نہیں دکھا پایا، پجارا نے 123 رنز بنائے، میچ میں آسٹریلوی بولرز نے مسلسل آف اسٹمپ کے باہر بھارتی کھلاڑیوں کو بال کرائے اور تواتر کے ساتھ وکٹ لینے میں کامیابی حاصل کی۔ویرات کوہلی کو پیٹ کمنس نے اپنے پہلے ہی اوورمیں 3 کے انفرادی اسکور پر پویلین کی راہ دکھائی ، ان کا ایک ہاتھ سے فل ڈائیو لگا کر ناقابل یقین کیچ عثمان خواجہ نے لیا، جسے دیکھ کر کوہلی سمیت دیگر تمام کھلاڑی بھی ہکا بکا رہ گئے، خواجہ کے اس کیچ کی سوشل میڈیا پرخوب واہ واہ ہوگئی۔

موضوعات:



کالم



یونیورسٹیوں کی کیا ضرروت ہے؟


پورڈو (Purdue) امریکی ریاست انڈیانا کا چھوٹا سا قصبہ…

کھوپڑیوں کے مینار

1750ء تک فرانس میں صنعت کاروں‘ تاجروں اور بیوپاریوں…

سنگ دِل محبوب

بابر اعوان ملک کے نام ور وکیل‘ سیاست دان اور…

ہم بھی

پہلے دن بجلی بند ہو گئی‘ نیشنل گرڈ ٹرپ کر گیا…

صرف ایک زبان سے

میرے پاس چند دن قبل جرمنی سے ایک صاحب تشریف لائے‘…

آل مجاہد کالونی

یہ آج سے چھ سال پرانی بات ہے‘ میرے ایک دوست کسی…

ٹینگ ٹانگ

مجھے چند دن قبل کسی دوست نے لاہور کے ایک پاگل…

ایک نئی طرز کا فراڈ

عرفان صاحب میرے پرانے دوست ہیں‘ یہ کراچی میں…

فرح گوگی بھی لے لیں

میں آپ کو ایک مثال دیتا ہوں‘ فرض کریں آپ ایک بڑے…

آئوٹ آف دی باکس

کان پور بھارتی ریاست اترپردیش کا بڑا نڈسٹریل…

ریاست کو کیا کرنا چاہیے؟

عثمانی بادشاہ سلطان سلیمان کے دور میں ایک بار…