اسلام آباد(مانیٹرنگ ڈیسک)پاکستان کا ایک اور اعزاز،یاسر شاہ نے تیز ترین 200 وکٹیں لینے کا 82 سال پرانا ریکارڈ توڑ دیا۔نجی ٹی وی کے مطابق نیوزی لینڈ کے خلاف ابوظہبی ٹیسٹ میں یاسر شاہ نے اپنی دوسری وکٹ حاصل کی تو ان کی 200 وکٹیں مکمل ہوئیں اور اس طرح انہوں نے آسٹریلوی لیگ اسپنر کلیری گرمٹ کا 1936 میں 36 ٹیسٹ میچز میں بنایا گیا 200 وکٹیں حاصل کرنے
کا ریکارڈ توڑ دیا۔یاسر شاہ نے 33 میچز میں 200 وکٹیں حاصل کیں اور اس طرح وہ پہلے بولر ہیں جنہوں نے تیز ترین 200 وکٹیں مکمل کیں۔واضح رہے لیگ اسپنر یاسر شاہ نے نیوزی لینڈ کے خلاف پہلے ٹیسٹ میں 14 وکٹیں حاصل کی تھیں اور وہ ان کے کیرئیر کی بہترین بولنگ تھی۔دوسری جانب اس شاندار کارنامے پر پی سی بی اور حکومت کی جانب سے انہیں مبارکباد پیش کی گئی ہے ۔