بدھ‬‮ ، 11 مارچ‬‮ 2026 

افغان صدر کا ویمنز فٹبالرز کے ساتھ ہراسانی کے الزامات کی تحقیقات کا حکم

datetime 5  دسمبر‬‮  2018 |

کابل(آئی این پی) افغانستان کے صدر اشرف غنی نے ملکی ویمنز فٹبال ٹیم کی کھلاڑیوں کے ساتھ ہراسانی کے الزامات کی فوری تحقیقات کا حکم دے دیا۔بین الاقوامی میڈیا رپورٹس کے مطابق برطانوی اخبار نے اپنی رپوٹ میں دعوی کیا تھا کہ افغان ویمنز فٹبالرز کو ہراساں کیے جانے کے ساتھ ساتھ

بدسلوکی کے واقعات پیش آئے ہیں۔رپورٹ میں کہا گیا تھا کہ خواتین کھلاڑیوں کو ملکی فٹبال فیڈریشن کے صدر اور دیگر مرد ارکان کی جانب سے ہراسانی کا نشانہ بنایا گیا تھا۔ برطانوی اخبار کو ویمنز ٹیم سے منسلک ایک سینئر بورڈ رکن نے بتایا تھا کہ ہراسانی کے واقعات افغان فٹبال فیڈریشن کے ہیڈ کوارٹرز اور اردن کے تربیتی کیمپ میں پیش آئے۔برطانوی اخبار میں شائع ہونے والی تہلکہ خیز اسٹوری نے افغان قیادت کو ہلا کر رکھ دیا جب کہ کھیل سے وابستہ دیگر آفیشلز اور کھلاڑیوں میں شدید غم و غصہ پایا جاتا ہے۔ افغان صدر نے خبر پر نوٹس لیتے ہوئے فوری طور پر الزامات کی تحقیقات کا حکم دیا ہے۔اس ضمن میں افغان صدر سے اٹارنی جنرل نے ملاقات کی جس میں الزامات اور تحقیقات کے حوالے سے مشاورت کی گئی، افغان صدر نے ملاقات میں اٹارنی جنرل کو قانون کے تحت الزامات کی تحقیقات کی ہدایت کرتے ہوئے کہا کہ خواتین سے بدسلوکی کے الزامات سے انہیں گہرا دکھ پہنچا ہے، کسی بھی کھلاڑی، ایتھلیٹس چاہے وہ مرد ہو یا خاتون، ان کے ساتھ کسی بھی قسم کی بدتمیزی ناقابل قبول ہے۔



کالم



مذہبی جنگ


رچرڈ نکسن امریکا کے 37ویں صدر تھے‘ یہ بھی ڈونلڈ…

اینڈ آف مسلم ورلڈ

ہمیں ایران امریکا جنگ کے نتیجے کو سمجھنے کے لیے…

عربوں کا کیا قصورہے؟

ایف 35 دنیا کا مضبوط اور مہلک ترین فائٹر جیٹ ہے‘…

اختتام کا آغاز

’’ہمارے پاس صرف 35 سال ہیں‘ ہم ان میں جتنا جی…

امانت خان شیرازی

بادشاہ اس وقت برہان پور میں تھا‘ مغل دور میں…

ہائوس آف شریف

جنرل غلام جیلانی نے جنرل ضیاء الحق کو آرمی چیف…

نواز شریف کی سیاست میں انٹری

لارنس گارڈن کے کرکٹ گرائونڈ میں میچ چل رہا تھا‘…

چوہے کھانا بند کریں

ہندوستان کا کوئی شہزادہ مہاتما بودھ کے پاس گیا…

رعونت پر بکھری ہوئی خاک

کراچی میں وسیم انصاری نام کا ایک چھوٹا سا سٹیج…

وہ واقعہ جو کتاب میں نہیں

1999ء میں دو وزیراعظم ہانگ کانگ میں ایک ہی ہوٹل…

بخاریؒ کو امام بنانے والے لوگ

نویں صدی کا شہر بخاراتھا اور اس شہر میں ایک سادہ…