اتوار‬‮ ، 12 جنوری‬‮ 2025 

پاکستان فٹ بال فیڈریشن کے انتخابات 12 دسمبر کو سپریم کورٹ بلڈنگ اسلام آباد میں ہونگے

datetime 5  دسمبر‬‮  2018
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

اسلام آباد (این این آئی) پاکستان فٹ بال فیڈریشن کی صدارت کے امیدوار اور خیبر پختونخوا فٹ سال ایسوسی ایشن کے صدر سید ظاہر علی شاہ نے پاکستان فٹ بال فیڈریشن کے انتخابات میں نامزدگی فارم جمع کروانے کے سلسلہ میں اپنے گروپ کا ایک اہم اجلاس ( آج ) بدھ کو اسلام آباد میں طلب کر لیا ہے۔

سید ظاہر علی شاہ نے بتایاکہ اجلا س میں باہمی صلاح مشورے سے امیدواروں کے نامزدگی فارم پاکستان فٹ بال فیڈریشن کے انتخابات میں حصہ لینے کیلئے جمع کروائے جائیں گے، نامزدگی فارم جمع کروانے کا (آج)جمعرات کو آخری دن ہے۔ پاکستان فٹ بال فیڈریشن کے انتخابات 12 دسمبر کو سپریم کورٹ بلڈنگ اسلام آباد میں ہونگے، جس میں پاکستان فٹ بال فیڈریشن کے ساتھ منسلک ورٹر اپنے حق دہی کا استعمال کر سکیں گے، تفصیلات کے مطابق پاکستان فٹ بال فیڈریشن کی ورٹر لسٹ پہلے ہی جاری کردی گئی ہے، ورٹر لسٹ کے مطابق پاکستان فٹ بال فیڈریشن کی کانگریس 23 ارکان پر مشتمل ہے جن میں پنجاب سے سردار محمد نوید حیدر خان، ملک محمد عامر ڈوگر اور فقیر محمد، سندھ سے سید خادم علی شاہ، سلیم شیخ اور انور قریشی، خیبر پختونخوا سے سید ظاہر علی شاہ، محمد نعمان اور محمد سلیم، بلوچستان سے حاجی سعید احمد، ایاز ظہور اور میر محمد جان مری، اسلام آباد فٹ بال ایسوسی ایشن سے چوہدری محمد سلیم، پاکستان واپڈا سے لیفٹیننٹ کرنل(ر) راجہ آصف مہدی، پاکستان ریلوے سے نور الدین داور، پی آئی اے سے سید بشارت علی، پاکستان پولیس سے وسیم احمد خان، ہائر ایجوکیشن کمیشن سے محمد فیصل بٹ، پاکستان آرمی سے میجر سید غیور علی ہمدانی ،پاکستان ائیرفورس سے گروپ کیپٹن ناشر خان، پاکستان نیوی سے کیپٹن ناصر محمود، پاکستان ریفری ایسوسی ایشن سے قاضی آصف اور قومی ویمن چیمپیئن پاکستان آرمی سے مس نیشا اشرف شامل ہیں۔

موضوعات:



کالم



پہلے درویش کا قصہ


پہلا درویش سیدھا ہوا اور بولا ’’میں دفتر میں…

آپ افغانوں کو خرید نہیں سکتے

پاکستان نے یوسف رضا گیلانی اور جنرل اشفاق پرویز…

صفحہ نمبر 328

باب وڈورڈ دنیا کا مشہور رپورٹر اور مصنف ہے‘ باب…

آہ غرناطہ

غرناطہ انتہائی مصروف سیاحتی شہر ہے‘صرف الحمراء…

غرناطہ میں کرسمس

ہماری 24دسمبر کی صبح سپین کے شہر مالگا کے لیے فلائیٹ…

پیرس کی کرسمس

دنیا کے 21 شہروں میں کرسمس کی تقریبات شان دار طریقے…

صدقہ

وہ 75 سال کے ’’ بابے ‘‘ تھے‘ ان کے 80 فیصد دانت…

کرسمس

رومن دور میں 25 دسمبر کو سورج کے دن (سن ڈے) کے طور…

طفیلی پودے‘ یتیم کیڑے

وہ 965ء میں پیدا ہوا‘ بصرہ علم اور ادب کا گہوارہ…

پاور آف ٹنگ

نیو یارک کی 33 ویں سٹریٹ پر چلتے چلتے مجھے ایک…

فری کوچنگ سنٹر

وہ مجھے باہر تک چھوڑنے آیا اور رخصت کرنے سے پہلے…