اتوار‬‮ ، 12 جنوری‬‮ 2025 

پاکستان فٹ بال فیڈریشن کے انتخابات میں حصہ لینے والے امیدواروں کے نامزدگی فارم جمع کروانے کا عمل کل شروع ہوگا

datetime 4  دسمبر‬‮  2018
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

اسلا م آباد،(این این آئی) پاکستان فٹ بال فیڈریشن کے انتخابات میں حصہ لینے والے امیدواروں کے نامزدگی فارم جمع کروانے کا عمل  بدھ سے شروع ہو گا اور نامزدگی فارم دو روز تک صبح نو بجے سے شام 5 بجے تک جمع کروائے جا سکتے ہیں، شیڈول کے مطابق پاکستان فٹ بال فیڈریشن

انتخابات 12 دسمبر کو سپریم کورٹ بلڈنگ، اسلام آباد میں ہونگے، پاکستان فٹ بال فیڈریشن کے ریٹرننگ آفیسرالیکشن اور ایڈوکیٹ سپریم کورٹ آف پاکستان محمد شعیب شاہین نے بتایاکہ پاکستان فٹ بال فیڈریشن کے انتخابات میں حصہ لینے والے اپنے نامزدگی فارم 5 اور 6 دسمبر کو صبح نو بجے سے شام 5 بجے تک داخل کرواسکتے ہیں، نامزدگی فارم کی سکروٹنی 7 دسمبر کو صبح نو بجے سے دوپہر ایک بجے تک ہوگی اور شام تین بجے کاغذات کی جانچ پڑتال کے بارے آگاہ کیا جائیگا، 8 دسمبر کو صبح آٹھ بجے سے شام پانچ بجے تک امیدواروں کے غیر قانونی کاغذات پر منظوری / مسترد کے خلاف اعتراض اور ریٹرننگ آفیسر کی طرف سے اس سلسلہ میں فیصلہ، 10 دسمبر کو صبح نو بجے سے شام تین بجے تک امیدواروں اپنے کاغذات واپس لے سکتے ہیں اور 10 دسمبر کو شام پانچ بجے امید واروں کی حتمی فہرست جاری کی جائے گی، 12 دسمبر کو دوپہر دو بجے سے ساڑھے تین بجے تک پی ایف ایف ویمن گانگریس کے لئے ووٹنگ ہوگی بعد میں اسی وقت ہی زرلٹ کا اعلان کیا جائیگا، اسی روز شام چار بجے سے ساڑھے پانچ بجے تک پاکستان فٹ بال فیڈریشن کے لئے ووٹنگ ہوگی اور شام چھ بجے پاکستان فٹ بال فیڈریشن کے منتخب عہدیداروں کا اعلان کیا جائیگا، 13 دسمبر کو دن گیارہ بجے پاکستان فٹ بال فیڈریشن کے عہدیداروں کا نوٹیفکیشن کیا جائیگا۔

موضوعات:



کالم



پہلے درویش کا قصہ


پہلا درویش سیدھا ہوا اور بولا ’’میں دفتر میں…

آپ افغانوں کو خرید نہیں سکتے

پاکستان نے یوسف رضا گیلانی اور جنرل اشفاق پرویز…

صفحہ نمبر 328

باب وڈورڈ دنیا کا مشہور رپورٹر اور مصنف ہے‘ باب…

آہ غرناطہ

غرناطہ انتہائی مصروف سیاحتی شہر ہے‘صرف الحمراء…

غرناطہ میں کرسمس

ہماری 24دسمبر کی صبح سپین کے شہر مالگا کے لیے فلائیٹ…

پیرس کی کرسمس

دنیا کے 21 شہروں میں کرسمس کی تقریبات شان دار طریقے…

صدقہ

وہ 75 سال کے ’’ بابے ‘‘ تھے‘ ان کے 80 فیصد دانت…

کرسمس

رومن دور میں 25 دسمبر کو سورج کے دن (سن ڈے) کے طور…

طفیلی پودے‘ یتیم کیڑے

وہ 965ء میں پیدا ہوا‘ بصرہ علم اور ادب کا گہوارہ…

پاور آف ٹنگ

نیو یارک کی 33 ویں سٹریٹ پر چلتے چلتے مجھے ایک…

فری کوچنگ سنٹر

وہ مجھے باہر تک چھوڑنے آیا اور رخصت کرنے سے پہلے…