جمعرات‬‮ ، 26 دسمبر‬‮ 2024 

پاکستان میں عالمی شہرت یافتہ ریسلر ایک مرتبہ پھر بڑے مقابلوں کیلئے رنگ سجانے کیلئے تیار،تفصیلات کا اعلان کردیاگیا

datetime 3  دسمبر‬‮  2018
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

اسلام آباد(آئی این پی)عالمی شہرت یافتہ کھلاڑی پاکستان میں ایک مرتبہ پھر ریسلنگ کے بڑے مقابلوں کیلئے رنگ سجانے کیلئے تیار ہیں ۔ انگلینڈ، امریکہ، کینیڈا، فرانس، اٹلی، سمیت 20سے زائدممالک کے ریسلر مقابلوں میں شرکت کریں گے ،رنگ آف پاکستان کے نام سے ریسلنگ مقابلے7اور9دسمبر کو کراچی اور لاہور میں ہوں گے۔مقابلوں کی میزبانی ہالی ووڈ کے سٹار جونی لوکاسٹو تمام انتظامات کا جائزے لینے کیلئے پہلے دورہ کریں گے۔

تفصیلات کے مطابق پاکستان میں بین الاقوامی کھیلوں کی واپسی کے سفر میں ایک ریسلنگ کھیلکا ایک نیا اضافہ ہوا ہے، پیشہ ورانہ ریسلنگ میچ جسے “رنگ آف پاکستان کا نام دیا گیا ہے۔ 7دسمبرکو کراچی اور 9دسمبر 2018کو لاھور میں منعقد ھوں گے۔ ایک لمبے عرصے کے بعد بین الاقوامی شہرت یافتہ ریسلرز کی کثیر تعداد ایک مرتبہ پھر پاکستان میں جلوہ گر ھو گی جس ملک کاکھیلوں کا بہترین تاثر دنیا میں جائے گا ۔رنگ آف پاکستان کے زیر اہتمام ہو نے والے ریسلنگ مقابلوں میں 20سے زائد عالمی شہرت یافتہ ریسلرز شرکت کریں گے انٹرنیشنل ریسلرز انگلینڈ، امریکہ، کینڈا، فرانس، اٹلی، سمییت متعدد دیگر ممالک سے پاکستان کی عوام کو تفریح فراہم کرنے آئیں گے، پاکستان میں آنے والے ریسلرز میں WWEریسلنگ مقابلوں کے سپر سٹارز میں کرس ماسٹر جو سب سے زیادہ پسند کیے جاتے ہیں اور عالمی میڈیا میں بہت زیادہ توجہ مرکز اور پزیرائی حاصل کرتے ھیں جب کہ دیگر کھلاڑیوں میں سائینڈ، حکیم ھادی، ھو ھولیون، ٹینی آئرن، کے سی سپنیلی، میلاسمیٹیڈ، ریڈ سکرپین، لا روفہ، یاسین، برنارڈ، ایڈم و دیگر شامل ہیں۔جبکہ پاکستان کے پیشہ ور ریسلر بادشاہ پہلوان بھی ان مقابلوں میں شرکت کریں گے۔تمام ریسلرز پہلے کراچی اتریں گے جہاں ان کے قیام ھوگا رنگ آف پاکستان انتظامیہ کی طرف سے عالمی معیار کے پاکستان میں ہونے والے ریسلنگ مقابلوں کے تمام انتظامات مکمل کر لیے گئے ہیں، ریسلنگ مقابلوں کی میزبانی ھالی ووڈ اور ٹی وی کے نامور اداکار جونی لوکاسٹو میزبان ھوں گے ۔

اس ایونٹ کرانے کا مقصد بیرون ممالک سے کھلاڑیوں کو پاکستان میں لانا ہے اور ان کامیاب بنا کر پاکستان کی کھیلوں کے خلاف کی جانے والی سازشوں کا خاتمہ کر ناہے جو دوسرے ممالک سے کھلاڑیوں کو پاکستان میں آنے اور انٹر نیشنل ایونٹ پاکستان میں منعقد کرانے میں روکاٹ پیدا کرتے ہیں۔رنگ آف پاکستان انتظامیہ کی یہ بڑی کامیابی ہے کہ مقابلوں سے قبل ایک ملاقات میں آئی ایس پی آر نے دلچسپی لیتے ہوئے تعاون کرنیکا مکمل اظہار کیا تھا

کراچی میں دوسرے ایڈشن کے مقابلے پہلے منعقدھوں گے جن کے لیے تمام انتظامات مکمل ھو گئے ہیں جونی لوکاسٹوں تمام انتظامات کا جائزے لینے کیلیے پہلے دورہ کریں گے ۔چیف ایگزیکٹو آفیسر رنگ آف پاکستان سید عاصم علی شاہ نے کہا ھے ہمارا یہ عزم ھے پاکستان میں پروفیشنل ریسلنگ کی ترقی و تر ویج کے لیے دن رات محنت کریں گے ہم نے اس پر کام شروع کیا اور عملی طور پر اس تجربے سے بہت کچھ سیکھا ھے جن پر عمل درآمد کر کے ایونٹ کو کامیاب بنائیں گے انہوں نے کہا پاکستان میں ان لوگوں کے شکر گذار ہیں جو پاکستان میں کھیل کی ترقی اور مقبولیت کیلیے رنگ آف پاکستان کے ساتھ تعاون کرتے ہیں۔

موضوعات:



کالم



کرسمس


رومن دور میں 25 دسمبر کو سورج کے دن (سن ڈے) کے طور…

طفیلی پودے‘ یتیم کیڑے

وہ 965ء میں پیدا ہوا‘ بصرہ علم اور ادب کا گہوارہ…

پاور آف ٹنگ

نیو یارک کی 33 ویں سٹریٹ پر چلتے چلتے مجھے ایک…

فری کوچنگ سنٹر

وہ مجھے باہر تک چھوڑنے آیا اور رخصت کرنے سے پہلے…

ہندوستان کا ایک پھیرا لگوا دیں

شاہ جہاں چوتھا مغل بادشاہ تھا‘ ہندوستان کی تاریخ…

شام میں کیا ہو رہا ہے؟

شام میں بشار الاسد کی حکومت کیوں ختم ہوئی؟ اس…

چھوٹی چھوٹی باتیں

اسلام آباد کے سیکٹر ایف ٹین میں فلیٹس کا ایک ٹاور…

26نومبر کی رات کیا ہوا؟

جنڈولہ ضلع ٹانک کی تحصیل ہے‘ 2007ء میں طالبان نے…

بے چارہ گنڈا پور

علی امین گنڈا پور کے ساتھ وہی سلوک ہو رہا ہے جو…

پیلا رنگ

ہم کمرے میں بیس لوگ تھے اور ہم سب حالات کا رونا…

ایک ہی بار

میں اسلام آباد میں ڈی چوک سے تین کلومیٹر کے فاصلے…