جمعہ‬‮ ، 24 جولائی‬‮ 2026 

ہاکی ورلڈ کپ : پاکستان اپنا دوسرا میچ کل ملائیشیا کیخلاف کھیلے گا

datetime 3  دسمبر‬‮  2018 |

بھوبنیشور(آئی این پی) انٹرنیشنل ہاکی فیڈریشن کے زیر اہتمام 14ویں ورلڈ کپ ہاکی ٹورنامنٹ میں پاکستانی ٹیم کو اپنے پول کے دوسرے اور اہم میچ میں(کل)بدھ کو ملائیشیا کا چیلنج درپیش ہو گا۔ بھارت کی ریاست اوڈیشہ کے شہر بھوبنیشور میں جاری میگا ایونٹ میں شریک ٹیموں کے درمیان ورلڈ کپ کے حصول کیلئے زبردست معرکے جاری ہیں۔ اسی سلسلے میں پاکستانی ٹیم گروپ ڈی میں اپنے دوسرے میچ میں 5 دسمبر کو ملائیشیا کے

مدمقابل ہو گی۔ ٹائٹل کی دوڑ میں شامل رہنے کیلئے گرین شرٹس کو اس میچ میں لازمی فتح درکار ہو گی۔ شکست کی صورت میں اس کے اگلے مرحلے میں پہنچنے کے امکانات ختم ہو جائیں گے۔پاکستان کو پہلے میچ میں جرمنی کے مقابلے میں 1-0 سے شکست کا سامنا کرنا پڑا تھا۔پاکستان اپنے پول کا آخری میچ ہالینڈ سے کھیلے گا۔ ہالینڈ کی ٹیم ملائیشیا کو صفر کے مقابلے میں 7گول سے شکست دے کر اپنی آمد کااعلان کر چکی ہے۔

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



Cognitive Manipulation


کسی پہاڑی پر جنگلی مرغیاں رہتی تھیں‘ وہ تعداد…

بلوچستان کا حل

آج سے 15 سال قبل میرے پاس ایک نوجوان آیا‘ وہ خیبرپختونخواہ…

پاکستان کا المیہ (آخری حصہ)

یہ حقیقت تلخ ہے لیکن ہمیں بہرحال اسے ماننا پڑے…

پاکستان کا المیہ (دوسرا حصہ)

سکندراعظم پہلا حکمران تھا جس نے اپنے دور کی زیادہ…

پاکستان کا المیہ

شاہ جہاں 1626ء میں اپنے والد جہانگیر کے خلاف آخری…

سیٹی سے رزق کمانے والا انسان

بھارت میں 1975ء میں جولی کے نام سے فلم بنی ‘ اس…

وراثت

بنوں میں دو بھائی رہتے تھے‘ والد زمین دار اور…

ووزی ناں (Vozinha)

وہ بچپن سے فٹ بال کھیل رہا تھا‘ والد کا انتقال…

چین جائیں

چین ڈیڑھ ارب لوگوں کا ملک ہے‘ دنیا کی ایک چوتھائی…

چین کا نظام

ڈاکٹر عثمان سعید نے مجھے چین کے کلچر کے بارے میں…

گلاس برج سے

ہماری آخری منزل گلاس برج تھا‘ ہم نے یہ 20 جون کو…