ہفتہ‬‮ ، 18 جنوری‬‮ 2025 

لیجنڈ کرکٹرز نے ٹی 10لیگ کو اولمپکس میں شامل کرنے کا مطالبہ کردیا

datetime 3  دسمبر‬‮  2018
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

لاہور(آئی این پی)پاکستان کے لیجنڈ کرکٹرز نے ٹی 10لیگ کو اولمپکس میں شامل کرنے کامطالبہ کردیا۔کرکٹ کے مختصرترین فارمیٹ ٹی ٹین کو اولمپکس میں شامل کرنے کا مطالبہ زور پکڑنے لگا۔ پاکستان کے معروف کرکٹرزوسیم اکرم ،شاہد آفریدی، یونس خان اور مصباح الحق یک زبان ہوگئے۔وسیم اکرم کا کہنا ہے کہ پہلے کہا جاتا تھا کرکٹ کا دورانیہ طویل ہے اس لیے اولمپکس میں شامل نہیں کی جاسکتی، ٹی 20کے بارے میں بھی یہی کہا گیا

لیکن اب ٹی 10آ گئی ہے تو اولمپکس میں شامل کی جائے۔بوم بوم آفریدی نے بھی کہا کہ اولمپکس میں شامل کرنے کے لیے ٹی ٹین سب سے بہترین فارمیٹ ہے۔ جو لوگ کرکٹ کے بارے میں زیادہ نہیں جانتے ، ٹی 10سے انہیں علم ہو گا کہ کرکٹ کیا ہے۔مصباح الحق اوریونس خان نے بھی ٹی ٹین کی حمایت میں آواز بلند کردی۔واضح رہے کہ کرکٹ کو 1900میں صرف ایک بار اولمپکس میں شامل کیا گیا تھا جس میں برطانیہ نے فرانس کو ہرا کر طلائی تمغہ جیتا تھا۔

موضوعات:



کالم



20 جنوری کے بعد


کل صاحب کے ساتھ طویل عرصے بعد ملاقات ہوئی‘ صاحب…

افغانستان کے حالات

آپ اگر ہزار سال پیچھے چلے جائیں تو سنٹرل ایشیا…

پہلے درویش کا قصہ

پہلا درویش سیدھا ہوا اور بولا ’’میں دفتر میں…

آپ افغانوں کو خرید نہیں سکتے

پاکستان نے یوسف رضا گیلانی اور جنرل اشفاق پرویز…

صفحہ نمبر 328

باب وڈورڈ دنیا کا مشہور رپورٹر اور مصنف ہے‘ باب…

آہ غرناطہ

غرناطہ انتہائی مصروف سیاحتی شہر ہے‘صرف الحمراء…

غرناطہ میں کرسمس

ہماری 24دسمبر کی صبح سپین کے شہر مالگا کے لیے فلائیٹ…

پیرس کی کرسمس

دنیا کے 21 شہروں میں کرسمس کی تقریبات شان دار طریقے…

صدقہ

وہ 75 سال کے ’’ بابے ‘‘ تھے‘ ان کے 80 فیصد دانت…

کرسمس

رومن دور میں 25 دسمبر کو سورج کے دن (سن ڈے) کے طور…

طفیلی پودے‘ یتیم کیڑے

وہ 965ء میں پیدا ہوا‘ بصرہ علم اور ادب کا گہوارہ…