ابوظہبی(آئی این پی)نیوزی لینڈ کے خلاف تیسرے ٹیسٹ میں پاکستان نے 18 سالہ شاہین شاہ آفریدی کو ٹیسٹ کیپ دیدی۔ فاسٹ بولر نئے ملینیئم میں پیدا ہونے والے پہلے پاکستانی ٹیسٹ کرکٹر بن گئے۔ وہ پاکستان کے236ویں ٹیسٹ کرکٹر ہیں۔ابوظہبی کے شیخ زید اسٹیڈیم میں نیوزی لینڈ کے خلاف تیسرے ٹیسٹ میں پاکستان نے لیفٹ آرم فاسٹ بولر شاہین شاہ آفریدی کو گرین کیپ دیدی۔ اٹھارہ سالہ شاہین شاہ چھ اپریل دو ہزار کو خیبرایجنسی میں پیدا ہوئے تھے۔ وہ نئے ملینیئم میں پیدا ہونے والے پاکستان کے پہلے ٹیسٹ
کرکٹر بن گئے۔ آسٹریلیا کے خلاف دوسرے ٹیسٹ میں پاکستان نے میرحمزہ اور فخرزمان کوٹیسٹ کیپ دی تھیں۔ شاہین شاہ پاکستان کے دوسوچھتیس ویں ٹیسٹ کرکٹرہیں۔شاہین شاہ نے فرسٹ کلاس ڈیبیو پرانتالیس رنزکے عوض آٹھ وکٹیں حاصل کیں اور قومی ریکارڈ بنایا۔ وہ چھ ون ڈے انٹرنیشنل میں قومی ٹیم کی نمائندگی کرتے ہوئے تیرہ کھلاڑیوں کوآٹ کرچکے ہیں۔ بہترین بولنگ اڑتیس رنز دیکر چار وکٹیں ہیں۔ سات ٹی ٹوئنٹی میچز میں انہوں نے بارہ وکٹیں لیں۔بیسٹ پرفارمنس بیس رنزکے عوض تین وکٹیں رہی۔