بدھ‬‮ ، 11 مارچ‬‮ 2026 

ہاکی ورلڈ کپ 2018پاکستان کی کارکردگی کا پول پہلے میچ میں ہی کھل گیا

datetime 1  دسمبر‬‮  2018 |

بھونیشور (آن لائن) ہاکی ورلڈ کپ 2018پاکستان کی کارکردگی کا پول پہلے میچ میں ہی کھل گیا، سابق عالمی چمپیئن جرمنی نے 0۔1 سے شکست دے دی۔بھارت کے شہر بھوبھنیشور میں کھیلے گئے میچ میں پاکستانی ٹیم کوئی گول نہ کرسکی تاہم جرمنی کی جانب میچکے 36 ویں منٹ میں کیا گیا واحد گول فیصلہ کن ثابت ہوا۔

دونوں ٹیموں نے میچ کے ابتدائی لمحات میں اچھا کھیل کا مظاہرہ کیا تاہم دوسرے کوارٹر تک کوئی بھی ٹیم گول نہ کرسکی لیکن تیسرے کوارٹر اور میچ کے 36 ویں منٹ میں مارکو میلتکو نے گول کر کے جرمنی کو برتری دلادی جو آخر تک برقرار رہی۔جرمنی کے مارکو کو واحد گول پر میچ کا بہترین کھلاڑی قرار دیا گیا۔ورلڈ کپ ہاکی کے گروپ ڈی میں شامل تمام ٹیمیں ایک، ایک میچ کھیل چکی ہیں اور پوائنٹس ٹیبل پر نیدر لینڈز سرفہرست ہے اور جرمنی کا دوسرا نمبر ہے جبکہ دونوں ٹیموں کے پوائنٹس یکساں طور پر 3،3 ہیں۔ابتدائی میچ میں شکست کھانے والی ٹیمیں پاکستان اور ملائیشیا بالترتیب تیسرے اور چوتھے نمبر پر موجود ہیں۔گزشتہ روز کھیلے گئے میچ میں دفاعی چمپیئن آسٹریلیا نے آئرلینڈ کو شکست دے کر فاتحانہ آغاز کردیا تھا۔ہاکی ورلڈ کپ کا دوسرا میچ انگلینڈ اور ناتجربہ کار چین کے درمیان 2۔2 گول سے برابر رہا تھا۔یاد رہے کہ آسٹریلیا کی ٹیم لگاتار دو مرتبہ عالمی جیت چکی ہے اور 2018 کے ورلڈ کپ کے فاتح بننے کی صورت میں لگاتار تین ورلڈ کپت جیتنے والی تاریخ کی واحد ٹیم ہو گی۔  ہاکی ورلڈ کپ 2018پاکستان کی کارکردگی کا پول پہلے میچ میں ہی کھل گیا، سابق عالمی چمپیئن جرمنی نے 0۔1 سے شکست دے دی۔بھارت کے شہر بھوبھنیشور میں کھیلے گئے میچ میں پاکستانی ٹیم کوئی گول نہ کرسکی تاہم جرمنی کی جانب میچکے 36 ویں منٹ میں کیا گیا واحد گول فیصلہ کن ثابت ہوا۔



کالم



مذہبی جنگ


رچرڈ نکسن امریکا کے 37ویں صدر تھے‘ یہ بھی ڈونلڈ…

اینڈ آف مسلم ورلڈ

ہمیں ایران امریکا جنگ کے نتیجے کو سمجھنے کے لیے…

عربوں کا کیا قصورہے؟

ایف 35 دنیا کا مضبوط اور مہلک ترین فائٹر جیٹ ہے‘…

اختتام کا آغاز

’’ہمارے پاس صرف 35 سال ہیں‘ ہم ان میں جتنا جی…

امانت خان شیرازی

بادشاہ اس وقت برہان پور میں تھا‘ مغل دور میں…

ہائوس آف شریف

جنرل غلام جیلانی نے جنرل ضیاء الحق کو آرمی چیف…

نواز شریف کی سیاست میں انٹری

لارنس گارڈن کے کرکٹ گرائونڈ میں میچ چل رہا تھا‘…

چوہے کھانا بند کریں

ہندوستان کا کوئی شہزادہ مہاتما بودھ کے پاس گیا…

رعونت پر بکھری ہوئی خاک

کراچی میں وسیم انصاری نام کا ایک چھوٹا سا سٹیج…

وہ واقعہ جو کتاب میں نہیں

1999ء میں دو وزیراعظم ہانگ کانگ میں ایک ہی ہوٹل…

بخاریؒ کو امام بنانے والے لوگ

نویں صدی کا شہر بخاراتھا اور اس شہر میں ایک سادہ…