منگل‬‮ ، 05 ‬‮نومبر‬‮ 2024 

ٹاس کے موقع پر ایسی معمولی غلطی جو کوہلی کے گلے پڑ گئی،سوشل میڈیا پر طوفان کھڑا ہوگیا

datetime 30  ‬‮نومبر‬‮  2018
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

سڈنی(این این آئی)بھارتی کرکٹ ٹیم کے کپتان ویرات کوہلی نے کرکٹ آسٹریلیا الیون کے خلاف 64رنز کی عمدہ اننگز کھیلی تاہم اسی میچ کے دوران معمولی غلطی پر وہ ایک مرتبہ پھر سوشل میڈیا کی تنقید کی زد میں آگئے۔میڈیا رپورٹ کے مطابق آسٹریلیا کے خلاف ٹیسٹ سیریز سے قبل شیڈول واحد پریکٹس میچ میں جب کوہلی سڈنی کرکٹ گرانڈ میں ٹاس کیلئے آئے تو انہوں نے کرکٹ کی روایات کے برعکس

شارٹ (نیکر) پہن کر ٹاس کیا جبکہ دوسری جانب کرکٹ آسٹریلیا الیون کے کپتان سیم وائٹ مین اپنی مکمل کٹ پہن کر ٹاس کرنے آئے تھے۔ویرات کوہلی کے اس عمل کو سوشل میڈیا پر زیادہ پذیرائی نہیں ملی اور کچھ لوگوں نے اسے جینٹل مین گیم کی تضحیک قرار دیتے ہوئے کپتان کو آڑے ہاتھوں لیا۔ایک بھارتی ٹوئٹر صارف نے لکھا کہ کوہلی کے رویے سے یہ ظاہر ہوا کہ وہ کھیل اور اس کی ساکھ کا احترام نہیں کرتے ٗکہاں ہیں سنیل گاوسکر جنہوں نے ایشیا کپ میں صحیح طریقے سے کیپ نہ پہننے پر پاکستانی کرکٹر فخر زمان پر طنز کیا تھا۔ایک اور صارف نے لکھا کہ ایک وقت تھا کہ کپتان ٹاس کے وقت بلیزر پہنا کرتے تھے ٗ یہ رویہ بالکل قابل معافی نہیں تاہم دوسری جانب بعض فینز ایسے بھی تھے جن کا کہنا تھا کہ کوہلی کا یہ عمل اتنا برا نہیں تھا کیونکہ بھارت صرف ایک پریکٹس میچ کھیل رہا ہے۔بھارت کی ٹیم ٹاس ہار گئی تھی اور کرکٹ آسٹریلیا الیون نے انہیں پہلے بیٹنگ کی دعوت دی تھی، جہاں بھارتی ٹیم 358 رنز بنا کر پویلین لوٹ گئی۔بھارت کی جانب سے اوپنر پرتھوی شا 66 رنز بنا کر سب سے کامیاب بلے باز رہے جبکہ ان کے علاوہ اجنکیا راہانے، کپتان ویرات کوہلی اور چتیشور پجارا نے بھی نصف سنچریاں اسکور کیں۔ بھارتی کرکٹ کپتان ویرات کوہلی شارٹس پہن کر ٹاس کیلئے آئے تو ٹوئٹر پر نا صرف ان کا مذاق بنا بلکہ ان کی خوب کھنچائی بھی ہوئی۔بھارتی کرکٹ کپتان ویرات کوہلی کے لئے مشہور ہے کہ وہ بہت دنت تنقید سے دور نہیں رہ سکتے۔کرکٹ آسٹریلیا سے وارم اپ میچ کے موقع پر شارٹس پہن کر ٹاس کیلئے آنے والے بھارتی کپتان ویرات کوہلی سوشل میڈیا ویب سائٹ ٹوئٹر پر تنقید کا نشانہ بن گئے۔بھارتی کرکٹ بورڈ(بی سی سی آئی)نے ٹوئٹر پر کوہلی کی تصویر شیئر کی جس میں وہ شارٹس پہنے ہوئے تھے جس کے بعد شائقین کرکٹ

نے اس حرکت کو جینٹل مین گیم کی بے ادبی قرار دے دیا ۔کچھ صارفین نے انہیں یاد دلایا کہ ایشیا کپ میں کیپ درست نہ پہننے پر کس طرح سنیل گاوسکر نے پاکستانی اوپنر فخر زمان پر اعتراض کیا تھا۔ایک صارف نے کہا کہ آپ بہت زبردست کھلاڑی ہیں ، ہم آپ کا احترام کرتے ہیں مگر اس کا یہ مطلب نہیں کہ آپ اخلاقیات بھول جائیں، وارم اپ میچ میں دوران ٹاس شارٹس پہننامکمل طور پر نا قابل قبول ہے۔

موضوعات:



کالم



دوبئی کاپاکستان کے نام پیغام


شیخ محمد بن راشد المختوم نے جب دوبئی ڈویلپ کرنا…

آرٹ آف لیونگ

’’ہمارے دادا ہمیں سیب کے باغ میں لے جاتے تھے‘…

عمران خان ہماری جان

’’آپ ہمارے خان کے خلاف کیوں ہیں؟‘‘ وہ مسکرا…

عزت کو ترستا ہوا معاشرہ

اسلام آباد میں کرسٹیز کیفے کے نام سے ڈونٹس شاپ…

کنفیوژن

وراثت میں اسے پانچ لاکھ 18 ہزار چارسو طلائی سکے…

ملک کا واحد سیاست دان

میاں نواز شریف 2018ء کے الیکشن کے بعد خاموش ہو کر…

گیم آف تھرونز

گیم آف تھرونز دنیا میں سب سے زیادہ دیکھی جانے…

فیک نیوز انڈسٹری

یہ جون 2023ء کی بات ہے‘ جنرل قمر جاوید باجوہ فرانس…

دس پندرہ منٹ چاہییں

سلطان زید بن النہیان یو اے ای کے حکمران تھے‘…

عقل کا پردہ

روئیداد خان پاکستان کے ٹاپ بیوروکریٹ تھے‘ مردان…

وہ دس دن

وہ ایک تبدیل شدہ انسان تھا‘ میں اس سے پندرہ سال…