جمعہ‬‮ ، 24 جولائی‬‮ 2026 

فاسٹ باؤلر محمد عباس نیوزی لینڈ کیخلاف تیسرے ٹیسٹ سے باہر ہوگئے،محمد حفیظ اور بلال آصف کے بارے میں بھی بڑا فیصلہ کرلیاگیا

datetime 29  ‬‮نومبر‬‮  2018 |

دبئی(این این آئی) فاسٹ بولر محمد عباس کندھے کی انجری کے باعث نیوزی لینڈ کے خلاف تیسرے ٹیسٹ سے باہر ہوگئے۔دبئی ٹیسٹ میں محمد عباس فیلڈنگ کے دوران دائیں کندھے کی انجری کا شکار ہوگئے تھے جس کے بعد ڈاکٹروں نے انہیں آرام کا مشورہ دیا ہے اور انہیں جنوبی افریقا کے دورے سے قبل کھلانے کا رسک نہیں لیا جارہا۔ذرائع کے مطابق ان فٹ محمد عباس کی جگہ 19 سالہ

فاسٹ بولر شاہین شاہ آفریدی کو ٹیسٹ کیپ دیے جانے کے امکانات روشن ہوگئے۔نیوزی لینڈ کے خلاف تیسرے ٹیسٹ کے لیے آخری 6 ٹیسٹ اننگز میں 66 رنز بنانے والے اوپنر محمد حفیظ اور آف اسپنر بلال آصف کو ایک اور موقع دیا جائے گا۔یاد رہے کہ پاکستان اور نیوزی لینڈ کے درمیان 3 میچز پر مشتمل سیریز 1۔1 سے برابر ہے اور اگلا میچز سیریز کا فیصلہ کن میچ ہوگا۔

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



Cognitive Manipulation


کسی پہاڑی پر جنگلی مرغیاں رہتی تھیں‘ وہ تعداد…

بلوچستان کا حل

آج سے 15 سال قبل میرے پاس ایک نوجوان آیا‘ وہ خیبرپختونخواہ…

پاکستان کا المیہ (آخری حصہ)

یہ حقیقت تلخ ہے لیکن ہمیں بہرحال اسے ماننا پڑے…

پاکستان کا المیہ (دوسرا حصہ)

سکندراعظم پہلا حکمران تھا جس نے اپنے دور کی زیادہ…

پاکستان کا المیہ

شاہ جہاں 1626ء میں اپنے والد جہانگیر کے خلاف آخری…

سیٹی سے رزق کمانے والا انسان

بھارت میں 1975ء میں جولی کے نام سے فلم بنی ‘ اس…

وراثت

بنوں میں دو بھائی رہتے تھے‘ والد زمین دار اور…

ووزی ناں (Vozinha)

وہ بچپن سے فٹ بال کھیل رہا تھا‘ والد کا انتقال…

چین جائیں

چین ڈیڑھ ارب لوگوں کا ملک ہے‘ دنیا کی ایک چوتھائی…

چین کا نظام

ڈاکٹر عثمان سعید نے مجھے چین کے کلچر کے بارے میں…

گلاس برج سے

ہماری آخری منزل گلاس برج تھا‘ ہم نے یہ 20 جون کو…