ہفتہ‬‮ ، 18 جنوری‬‮ 2025 

نیوزی لینڈ کیساتھ تیسرے ٹیسٹ میچ سے پہلے پاکستانی ٹیم کو شدید دھچکا

datetime 29  ‬‮نومبر‬‮  2018
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

ابو ظہبی(آئی این پی)قومی ٹیم کے فاسٹ بالرمحمد عباس کندھے کی انجری کے باعث نیوزی لینڈ کے خلاف تیسرے ٹیسٹ میچ سے باہر ہوگئے ہیں جب کہ فاسٹ بالر کا دورہ جنو بی افریقہ کے لیے قومی ٹیم کا حصہ بننا بھی انتہائی دشوار نظر آرہا ہے ۔ محمد عبا س نیوزی لینڈ کے خلاف دبئی ٹیسٹ کے دوران فیلڈنگ کرتے ہوئے دایاں کندھا زخمی کروا بیٹھے تھے اور درد کش ادویات کا استعمال کرکے ٹیسٹ میچ کھیلا تاہم بعد میں ہونے والے کندھے کے ٹیسٹ نے قومی ٹیم مینجمنٹ کی مشکلات بڑھا دی ہیں۔

جس نے ٹیسٹ کی رپورٹ ایک سپیشلسٹ کو بھجوا دی ہیں تاہم ابتدائی جائزے کے مطابق28سالہ فاسٹ بالر تین ہفتے سے لیکر4مہینے تک کے لیے کرکٹ کے میدانوں سے دور رہیں گے ۔ذرائع کے مطابق شاید اسی انجری کے باعث محمد عباس دبئی ٹیسٹ میں اچھی بالنگ کا مظاہرہ نہیں کرسکے تھے اور مسلسل تین ٹیسٹ اننگز سے وکٹ لینے سے محروم رہے ہیں ۔2017میں دورہ ویسٹ انڈیز میں اپنے ٹیسٹ ڈیبیو کے بعد سے محمد عباس نے قومی ٹیم کو ویسٹ انڈیز،آئر لینڈ،انگلینڈ اور آسٹریلیا کے خلاف ٹیسٹ سیریز جتوانے میں اہم کردار ادا کیا ہے ،وہ 12سال بعد ٹیسٹ میچ میں10وکٹیں لینے والے پہلے پاکستانی فاسٹ بالر بھی بنے اور آسٹریلیا کے خلاف دو ٹیسٹ میچز کی سیریز میں 17وکٹیں بھی اپنے نام کیں ،انہوں نے اپنے پہلے 12ٹیسٹ میچز میں61وکٹیں حاصل کی تھیں ،محمد عبا س کے انجری کے بعد اب قومی ٹیم کے نوجوان فاسٹ بالر شاہین شاہ آفریدی کے ٹیسٹ ڈیبیو کرنے کا امکان موجود ہے جب کہ ایک اور لیفٹ آرم فاسٹ بالر میر حمزہ بھی ٹیسٹ سکواڈ میں شامل ہیں اور انہیں بھی تیسرے ٹیسٹ کے لیے ٹیم میں شامل کیا جاسکتاہے۔

موضوعات:



کالم



20 جنوری کے بعد


کل صاحب کے ساتھ طویل عرصے بعد ملاقات ہوئی‘ صاحب…

افغانستان کے حالات

آپ اگر ہزار سال پیچھے چلے جائیں تو سنٹرل ایشیا…

پہلے درویش کا قصہ

پہلا درویش سیدھا ہوا اور بولا ’’میں دفتر میں…

آپ افغانوں کو خرید نہیں سکتے

پاکستان نے یوسف رضا گیلانی اور جنرل اشفاق پرویز…

صفحہ نمبر 328

باب وڈورڈ دنیا کا مشہور رپورٹر اور مصنف ہے‘ باب…

آہ غرناطہ

غرناطہ انتہائی مصروف سیاحتی شہر ہے‘صرف الحمراء…

غرناطہ میں کرسمس

ہماری 24دسمبر کی صبح سپین کے شہر مالگا کے لیے فلائیٹ…

پیرس کی کرسمس

دنیا کے 21 شہروں میں کرسمس کی تقریبات شان دار طریقے…

صدقہ

وہ 75 سال کے ’’ بابے ‘‘ تھے‘ ان کے 80 فیصد دانت…

کرسمس

رومن دور میں 25 دسمبر کو سورج کے دن (سن ڈے) کے طور…

طفیلی پودے‘ یتیم کیڑے

وہ 965ء میں پیدا ہوا‘ بصرہ علم اور ادب کا گہوارہ…