اتوار‬‮ ، 18 مئی‬‮‬‮ 2025 

فیس دو ورنہ بینک گارنٹی کیش کرالیں گے، پی سی بی کی فرنچائزز کو دھمکی

datetime 29  ‬‮نومبر‬‮  2018
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

کراچی (آئی این پی) پی سی بی اور پی ایس ایل فرنچائزز میں دوریاں بڑھنے لگیں، بورڈ نے تمام فرنچائزز کو دھمکی دی کہ اگر پیرکو دوپہر2بجے تک فیس کی ادائیگی نہ ہوئی تو بینک گارنٹی کیش کرا لی جائے گی۔پی سی بی نے14 نومبر کو انوائس جاری کرتے ہوئے فیس کی فوری ادائیگی کا کہا تھا تاہم اب تک کسی بھی فرنچائز نے ایسا نہیں کیا ہے، منگل کی صبح صورتحال میں ڈرامائی موڑ آیا۔

جب پی سی بی کے چیف فنانشل آفیسر بدر منظور کی ایک ای میل تمام فرنچائزز کو موصول ہوئی۔ اس میں انھوں نے دھمکی آمیز انداز اپناتے ہوئے لکھاکہ اگر پیر 3 دسمبر کی دوپہر 2بجے تک تک فیس کی ادائیگی نہ کی تو بینک گارنٹی کیش کرا لی جائے گی۔دلچسپ بات یہ ہے کہ ایک فرنچائز نے تو گارنٹی جمع ہی نہیں کرائی بلکہ فیس کا کچھ حصہ بورڈ کو دیا ہے، ذرائع کے مطابق چند فرنچائزز نے پی سی بی سے کہاکہ وہ بینک گارنٹی واپس کرے، اسی صورت وہ فیس کی ادائیگی کر سکیں گے، ان کیلیے ایک ساتھ اتنی بڑی رقم کا انتظام کرنا ممکن نہیں ہے۔ایک فرنچائز نے تو گزشتہ دنوں گورننگ کونسل میٹنگ میں ہی چیئرمین احسان مانی سے یہ بات کہہ دی تھی،اب بعض دیگر نے بھی یہی موقف اپنایا ہے، البتہ پی سی بی حکام یہ خطرہ مول لینے کو تیار نہیں، انھیں لگتا ہے کہ اس صورت میں فرنچائزز فیس کی ادائیگی میں مزید ٹال مٹول سے کام لیں گی۔ادھر ہمیشہ سب سے پہلے ادائیگی کرنے والی ایک فرنچائز نے اس بار بورڈ سے کہاکہ جب دیگر ٹیمیں فیس بھر دیں تو ہمیں بتائیں ہم بھی ایسا کرلیں گے۔ واضح رہے کہ طریقہ کار کے تحت فرنچائزز نے فیس ادا نہ کی تو بورڈ کو قانونی نوٹس جاری کرنے کے بعد ہی بینک گارنٹی کیش کرانے کا اختیار حاصل ہے، دوسرے ایڈیشن میں ایک فرنچائز کے ساتھ ایسا ہو بھی چکا ہے۔چند روز قبل عدم ادائیگی پر پی سی بی نے ملتان سلطانز کا معاہدہ منسوخ کر دیا تھا اور اب نئی بڈنگ ہو گی۔

موضوعات:

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں
آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



7مئی 2025ء


پہلگام واقعے کے بارے میں دو مفروضے ہیں‘ ایک پاکستان…

27ستمبر 2025ء

پاکستان نے 10 مئی 2025ء کو عسکری تاریخ میں نیا ریکارڈ…

وہ بارہ روپے

ہم وہاں تین لوگ تھے‘ ہم میں سے ایک سینئر بیورو…

محترم چور صاحب عیش کرو

آج سے دو ماہ قبل تین مارچ کوہمارے سکول میں چوری…

شاید شرم آ جائے

ڈاکٹرکارو شیما (Kaoru Shima) کا تعلق ہیرو شیما سے تھا‘…

22 اپریل 2025ء

پہلگام مقبوضہ کشمیر کے ضلع اننت ناگ کا چھوٹا…

27فروری 2019ء

یہ 14 فروری 2019ء کی بات ہے‘ مقبوضہ کشمیر کے ضلع…

قوم کو وژن چاہیے

بادشاہ کے پاس صرف تین اثاثے بچے تھے‘ چار حصوں…

پانی‘ پانی اور پانی

انگریز نے 1849ء میں پنجاب فتح کیا‘پنجاب اس وقت…

Rich Dad — Poor Dad

وہ پانچ بہن بھائی تھے‘ تین بھائی اور دو بہنیں‘…

ڈیتھ بیڈ

ٹام کی زندگی شان دار تھی‘ اللہ تعالیٰ نے اس کی…