ابوظہبی (آئی این پی)کپتان سرفرازاحمد نے دبئی ٹیسٹ میں وکٹوں عقب میں پانچ شکار کیے اور بطور وکٹ کیپر148شکار کر کے معین خان سے آگے نکل گئے۔ پاکستان کا قومی ریکارڈ وسیم باری کے نام ہے۔قومی کرکٹ ٹیم کے کپتان اوروکٹ کیپر بیٹسمین سرفراز احمد نے دبئی ٹیسٹ میں مجموعی طور پر وکٹوں کے عقب میں پانچ شکار کیے۔ سرفراز نے دوسری اننگ میں ٹرینٹ بولٹ کا کیچ لے کر کیویز اننگ کاخاتمہ کیا۔ کیریئر میں سرفراز احمد کے شکار کی تعداد ایک سو اڑتالیس ہو گئی ہے اور
وہ معین خان سے آگے نکل گئے۔معین خان نیانہتر ٹیسٹ میں ایک سوستائیس کیچز اوربیس اسٹمپ سمیت ایک سو سینتالیس شکارکیے تھے۔ سرفرازاحمد نے پینتالیس ٹیسٹ میں ایک سواٹھائیس کیچز اوربیس اسٹمپ سمیت ایک سو اڑتالیس شکار کر لیے۔پاکستان کا قومی ریکارڈ وسیم باری کے نام ہے۔ باری نے اکیاسی ٹیسٹ میں دوسوایک کیچز اورستائیس اسٹمپ سمیت دو سو اٹھائیس شکار کیے۔ کامران اکمل نے ترپن ٹیسٹ میں دو سو شکار کیے۔ جس میں ایک سو چوراسی کیچز اور بائیس اسٹمپس شامل ہیں۔