پشاور(آئی این پی)کمانڈر سدرن کمانڈ لیفٹیننٹ جنرل عاصم سلیم باجوہ نے پاکستان کے پہلے اسٹروٹرف کرکٹ گراونڈ کا افتتاح کر دیا اور اسے کرکٹ ایسوسی ایشن کے حوالے کردیا۔لیفٹیننٹ جنرل عاصم سلیم باجوہ نیاسٹرو ٹرف گراونڈ میں شاٹ لگا کر گراونڈ کا افتتاح کیا، گراونڈ میں چمن الیون اور قلعہ عبداللہ الیون کے درمیان فرینڈلی کرکٹ میچ کھیلا گیا۔کمانڈرسدرن کمانڈ لیفٹیننٹ جنرل عاصم سلیم باجوہ نے تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کہاکہ
یہاں سے مجھے شاہد آفریدی ،یونس خان اوربڑے بڑے کھلاڑی ان ہی میں سے نظر آرہے ہیں۔انہوں نے کہا کہ بلوچستان میں ہر طرف امن نظر آرہا ہے۔ یہاں ترقی کا دور شروع ہوچکا ہیاور اب یہاں بڑے بڑے کھلاڑی بھی آئیں گے۔جنرل عاصم سلیم نے کہا کہ ہم جہاں بھی جاتے ہیں لوگ اچھے تعلیمی ادارے، سڑکیں مانگتے ہیں، افواج پاکستان نے ہر طرف امن و ترقی کیلئے کام کیا ہے،ان کا مزید کہنا تھا کہ ہم حکومت بلوچستان کو ہر جگہ سپورٹ کریں گے۔