بدھ‬‮ ، 11 مارچ‬‮ 2026 

قومی کرکٹ ٹیم کی سلیکشن کمیٹی آج دبئی روانہ ہوگی

datetime 8  ‬‮نومبر‬‮  2018 |

لاہور(این این آئی )قومی کرکٹ ٹیم کی سلیکشن کمیٹی آج (جمعہ )کو دبئی روانہ ہوگی۔ سلیکشن کمیٹی کپتان سرفراز احمد اور ہیڈ کوچ مکی آرتھر سے ملاقات کرے گی ۔بتایا گیا ہے کہ انضمام الحق کی قیادت میں سلیکشن کمیٹی آج جمعہ کو دبئی روانہ ہورہی ہے۔ کمیٹی کے ارکان یو اے ای میں کپتان سرفراز احمد اور ہیڈ کوچ مکی آرتھر سے الگ الگ ملاقات کریں گے۔ کپتان، کوچ اور سینئر کھلاڑیوں سے مشاورت سے ورلڈ کپ تک قومی ٹیم

کی قیادت اور آئندہ کی حکمت عملی پر تبادلہ خیال کیا جائے گا۔ ذرائع کے مطابق سلیکشن کمیٹی اراکین ٹیم مینجمنٹ کے مشورے سے ورلڈ کپ 2019ء کیلئے متوقع کھلاڑیوں کے پول کوحتمی شکل دیں گے۔انضمام الحق اور ان کے ساتھی نیوزی لینڈ کے خلاف جاری ون ڈے سیریز کے میچز اور پہلا ٹیسٹ میچ بھی دیکھیں گے۔ کپتان اور کوچ کی مشاورت سے نیوزی لینڈ کے خلاف تین ٹیسٹ میچز کی ٹیم کو بھی حتمی شکل دی جائے گی ۔

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



مذہبی جنگ(دوسرا حصہ)


بنی اسرائیل نے فلسطین واپسی کے بعد یہودا قبیلے…

مذہبی جنگ

رچرڈ نکسن امریکا کے 37ویں صدر تھے‘ یہ بھی ڈونلڈ…

اینڈ آف مسلم ورلڈ

ہمیں ایران امریکا جنگ کے نتیجے کو سمجھنے کے لیے…

عربوں کا کیا قصورہے؟

ایف 35 دنیا کا مضبوط اور مہلک ترین فائٹر جیٹ ہے‘…

اختتام کا آغاز

’’ہمارے پاس صرف 35 سال ہیں‘ ہم ان میں جتنا جی…

امانت خان شیرازی

بادشاہ اس وقت برہان پور میں تھا‘ مغل دور میں…

ہائوس آف شریف

جنرل غلام جیلانی نے جنرل ضیاء الحق کو آرمی چیف…

نواز شریف کی سیاست میں انٹری

لارنس گارڈن کے کرکٹ گرائونڈ میں میچ چل رہا تھا‘…

چوہے کھانا بند کریں

ہندوستان کا کوئی شہزادہ مہاتما بودھ کے پاس گیا…

رعونت پر بکھری ہوئی خاک

کراچی میں وسیم انصاری نام کا ایک چھوٹا سا سٹیج…

وہ واقعہ جو کتاب میں نہیں

1999ء میں دو وزیراعظم ہانگ کانگ میں ایک ہی ہوٹل…