جمعہ‬‮ ، 24 جولائی‬‮ 2026 

ڈیسکون سپر لیگ : سات ٹیموں نے کوارٹر فائنل مرحلے کے لئے کوالیفائی کر لیا

datetime 6  ‬‮نومبر‬‮  2018 |

لاہور (این این آئی )ڈیسکون سپر لیگ سیزن IIکا پہلا مرحلہ مکمل ہو گیا ،ڈیسکون، نیسپاک،آئی سی آئی پاکستان، ٹیٹرا پیک ،پیکجز، ایف بی آر، نیسلے اور فاطمہ گروپ کی ٹیموں نے کوارٹر فائنل کیلئے کوالیفائی کر لیا۔پہلے مرحلے کے آخری 2 میچز ماڈل ٹاؤن وائٹس

کرکٹ گراؤنڈ میں کھیلے گئے جس میں آواری ہوٹل اور پیکجز کی ٹیموں نے کامیابی حاصل کی ۔پہلا میچ آواری ہوٹل اور ایمرا کی ٹیموں کے درمیان کھیلا گیا جس میں اواری نے پہلے کھیلتے ہوئے 8 وکٹوں کے نقصان پر 197 رنز بنائے جبکہ ایمرا کی ٹیم ہدف کے تعاقب میں 112 رنز پر ہمت ہار گئی ۔ فاتح ٹیم کے نوید خان نے آل راؤنڈر کارکردگی کا مظاہر کرتے ہوئے 40 رنز بنانے کیساتھ مخالف ٹیم کے تین کھلاڑیوں کو پویلین کی راہ بھی دکھائی جس پر انہیں مین آف دی میچ کا ایوارڈ دیاگیا۔دوسرے میچ میں پیکجز کی ٹیم نے ایف بی آر کو11رنز سے شکست دے کر کوارٹر فائنل کیلئے کوالیفائی کیا۔پیکجز نے پہلے کھیلتے ہوئے 154 رنز کا ہدف دیا جس کے جواب میں ایف بی آر کی ٹیم142 رنز بنا سکی۔اس مقابلے میں بھی فاتح ٹیم کے کھلاڑی کو آل راؤنڈر کارکردگی دکھانے پر میچ کا بہترین کھلاڑی قرار دیا گیا ۔مزمل غفار نے 71 رنز کے ساتھ 2 کھلاڑیوں کو بھی آؤٹ کیا ۔کوارٹر فائنل مرحلے کے میچز لاہور کی مختلف گراؤنڈز پر کھیلے جائیں گے۔

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



Cognitive Manipulation


کسی پہاڑی پر جنگلی مرغیاں رہتی تھیں‘ وہ تعداد…

بلوچستان کا حل

آج سے 15 سال قبل میرے پاس ایک نوجوان آیا‘ وہ خیبرپختونخواہ…

پاکستان کا المیہ (آخری حصہ)

یہ حقیقت تلخ ہے لیکن ہمیں بہرحال اسے ماننا پڑے…

پاکستان کا المیہ (دوسرا حصہ)

سکندراعظم پہلا حکمران تھا جس نے اپنے دور کی زیادہ…

پاکستان کا المیہ

شاہ جہاں 1626ء میں اپنے والد جہانگیر کے خلاف آخری…

سیٹی سے رزق کمانے والا انسان

بھارت میں 1975ء میں جولی کے نام سے فلم بنی ‘ اس…

وراثت

بنوں میں دو بھائی رہتے تھے‘ والد زمین دار اور…

ووزی ناں (Vozinha)

وہ بچپن سے فٹ بال کھیل رہا تھا‘ والد کا انتقال…

چین جائیں

چین ڈیڑھ ارب لوگوں کا ملک ہے‘ دنیا کی ایک چوتھائی…

چین کا نظام

ڈاکٹر عثمان سعید نے مجھے چین کے کلچر کے بارے میں…

گلاس برج سے

ہماری آخری منزل گلاس برج تھا‘ ہم نے یہ 20 جون کو…