جمعہ‬‮ ، 24 جولائی‬‮ 2026 

پاکستان اور نیوزی لینڈ کے مابین ٹی ٹوئنٹی کے بعد 3ون ڈے میچوں پر مشتمل سیریز کل شروع ہو گی

datetime 5  ‬‮نومبر‬‮  2018 |

ابوظہبی (آئی این پی)پاکستان اور نیوزی لینڈ کے مابین ٹی ٹوئنٹی سیریز کے بعد 3ون ڈے میچوں پر مشتمل سیریز (کل)بدھ سے شروع ہو گی اور پہلا ڈے اینڈ نائٹ میچ شیخ زید سٹیڈیم ابو ظہبی میں کھیلا جائے گا۔میچ پاکستانی وقت کے مطابق سہ پہر3بجے شروع ہو گا۔پاکستانی ٹیم ون ڈے سیریز جیتنے کیلئے پرعزم ہے،دونوں ٹیمیں ابوظہبی پہنچ چکی ہیں۔دونوں ٹیموں کے مابین ابتک کھیلے گئے۔

ایک روزہ میچوں میں گرین شرٹس کو برتری حاصل ہے ،مجموعی طور پر کھیلے گئے103میچوں میں سے 53پاکستان اور 47نیوزی لینڈ نے جیتے ،2میچز بغیر کسی نتیجے جبکہ ایک میچ ٹائی ہوا۔تفصیلات کے مطابق پاکستان اور نیوزی لینڈ کے مابین3ایک روزہ میچوں کی سیریز کا پہلا میچ (کل) شیخ زید سٹیڈیم ابو ظہبی میں کھیلا جائے گا۔ ڈے اینڈ نائٹ میچ پاکستانی وقت کے مطابق سہ پہر3بجے شروع ہو گا۔پاکستان نے ٹی ٹوئنٹی سیریز میں کیویز کو آؤٹ کلاس کیا اور تین میچوں کی سیریز میں نیوزی لینڈ کو کلین سوئپ شکست دی۔ نیوزی لینڈ کیخلاف ون ڈے سیریز کیلئے15رکنی پاکستانی سکواڈ میں فخر زمان، محمد حفیظ ، امام الحق، بابر اعظم، شعیب ملک، آصف علی ، حارث سہیل، شاداب خان، عماد وسیم، فہیم اشرف، حسن علی، جنید خان ، شاہین شاہ آفریدی اور عثمان خان شنواری شامل ہیں۔پاکستانی ٹیم ون ڈے سیریز جیتنے کیلئے پرعزم ہے،دونوں ٹیمیں ابوظہبی پہنچ چکی ہیں۔دونوں ٹیموں کے مابین ابتک کھیلے گئے ای روزہ میچوں میں گرین شرٹس کو برتری حاصل ہے ،مجموعی طور پر کھیلے گئے103میچوں میں سے 53پاکستان اور 47نیوزی لینڈ نے جیتے ،2میچز بغیر کسی نتیجے جبکہ ایک میچ ٹائی ہوا۔دونوں ٹیموں کے مابین دوسرا ون ڈے9نومبر کو ابوظہبی میں ہی کھیلا جائے گا جبکہ تیسرا اور آخری ون ڈے11نومبر کو دبئی میں کھیلا جائیگا۔دونوں ٹیموں کے مابین ٹیسٹ سیریز16نومبر سے ابوظہبی میں شروع ہو گی،دوسرا ٹیسٹ24نومبر کو دبئی ،تیسرا اور آخری ٹیسٹ3دسمبر سے دبئی میں کھیلا جائیگا۔

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



Cognitive Manipulation


کسی پہاڑی پر جنگلی مرغیاں رہتی تھیں‘ وہ تعداد…

بلوچستان کا حل

آج سے 15 سال قبل میرے پاس ایک نوجوان آیا‘ وہ خیبرپختونخواہ…

پاکستان کا المیہ (آخری حصہ)

یہ حقیقت تلخ ہے لیکن ہمیں بہرحال اسے ماننا پڑے…

پاکستان کا المیہ (دوسرا حصہ)

سکندراعظم پہلا حکمران تھا جس نے اپنے دور کی زیادہ…

پاکستان کا المیہ

شاہ جہاں 1626ء میں اپنے والد جہانگیر کے خلاف آخری…

سیٹی سے رزق کمانے والا انسان

بھارت میں 1975ء میں جولی کے نام سے فلم بنی ‘ اس…

وراثت

بنوں میں دو بھائی رہتے تھے‘ والد زمین دار اور…

ووزی ناں (Vozinha)

وہ بچپن سے فٹ بال کھیل رہا تھا‘ والد کا انتقال…

چین جائیں

چین ڈیڑھ ارب لوگوں کا ملک ہے‘ دنیا کی ایک چوتھائی…

چین کا نظام

ڈاکٹر عثمان سعید نے مجھے چین کے کلچر کے بارے میں…

گلاس برج سے

ہماری آخری منزل گلاس برج تھا‘ ہم نے یہ 20 جون کو…