بدھ‬‮ ، 02 جولائی‬‮ 2025 

سرفراز کی زیر قیادت میں پاکستان نے لگاتار دسویں سیریز جیتی،29 ٹی ٹوئنٹی میچوں میں پاکستان کی فتوحات کی تعداد کتنی ہوگئی،نیا ریکارڈ قائم

datetime 27  اکتوبر‬‮  2018
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

ابوظہبی(آئی این پی ) سرفراز احمد پاکستان کے کامیاب ترین ٹی ٹوئنٹی کپتان ہیں، آسٹریلیا سے دوسرا مختصرطرز کا میچ جیت کر انہوں نے لگاتار دسویں سیریز گرین شرٹس کے نام کرا دی،29میچوں میں سرفراز کی فتوحات کی تعداد25ہوگئی، بھارت کے ایم ایس دھونی 72 میچز میں 41فتوحات دنیاکے کامیاب کپتان ہیں۔

سرفرازاحمد نے 2016 کے دورہ انگلینڈ میں پاکستان ٹی ٹوئنٹی کی قیادت سنبھالی۔ فتح کی دیوی ان پرشروع سے مہربان رہی۔ آسٹریلیا سے دوسرا ٹی ٹوئنٹی جیت کر انتیس میچوں میں پاکستان کی فتوحات کی تعداد پچیس ہوگئی۔گرین شرٹس ٹیم نے لگاتار دسویں سیریز اپنے نام کر لی۔ وکٹ کیپر بیٹسمین پاکستان کے کامیاب ترین ٹی ٹوئنٹی کپتان ہیں۔ شاہد آفریدی کی کپتانی میں پاکستان نے چوالیس میچز میں انیس جیتے اورتئیس میں شکست کا سامنا کیا۔ دنیا کے کامیاب ترین ٹی ٹوئنٹی کپتان ایم ایس دھونی نے 72 میچز میں 41کامیابیاں حاصل کیں۔ سرفراز احمد کو رکی پونٹنگ کے ساتھ دوسرا کامیاب ترین ٹی ٹوئنٹی کپتان بننے سے صرف ایک فتح دور ہیں۔ پونٹنگ چھپن میچوں میں چھبیس جیت چکاہے۔سرفرازاحمد کی قیادت میں پاکستان ٹیم لگاتار دسویں سیریز جیت لی۔قومی ٹیم نے نے ویسٹ انڈیز کو تین، انگلینڈ، سری لنکا، اسکاٹ لینڈ، نیوزی لینڈ، ورلڈالیون اور زمبابوے میں ٹرائی سیریز میں کامیابی حاصل کی ہے۔ ٹرائی سیریز فائنل کے بعد آسٹریلیا کو ایک اور شکست سے دو چار کیا۔  سرفراز احمد پاکستان کے کامیاب ترین ٹی ٹوئنٹی کپتان ہیں، آسٹریلیا سے دوسرا مختصرطرز کا میچ جیت کر انہوں نے لگاتار دسویں سیریز گرین شرٹس کے نام کرا دی،29میچوں میں سرفراز کی فتوحات کی تعداد25ہوگئی، بھارت کے ایم ایس دھونی 72 میچز میں 41فتوحات دنیاکے کامیاب کپتان ہیں۔

موضوعات:

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



حکمت کی واپسی


بیسویں صدی تک گھوڑے قوموں‘ معاشروں اور قبیلوں…

سٹوری آف لائف

یہ پیٹر کی کہانی ہے‘ مشرقی یورپ کے پیٹر کی کہانی۔…

ٹیسٹنگ گرائونڈ

چنگیز خان اس تکنیک کا موجد تھا‘ وہ اسے سلامی…

کرپٹوکرنسی

وہ امیر آدمی تھا بلکہ بہت ہی امیر آدمی تھا‘ اللہ…

کنفیوژن

وراثت میں اسے پانچ لاکھ 18 ہزار چارسو طلائی سکے…

دیوار چین سے

میں دیوار چین پر دوسری مرتبہ آیا‘ 2006ء میں پہلی…

شیان میں آخری دن

شیان کی فصیل (سٹی وال) عالمی ورثے میں شامل نہیں…

شیان کی قدیم مسجد

ہوکنگ پیلس چینی سٹائل کی عمارتوں کا وسیع کمپلیکس…

2200سال بعد

شیان بیجنگ سے ایک ہزار اسی کلومیٹر کے فاصلے پر…

ٹیرا کوٹا واریئرز

اس کا نام چن شی ہونگ تھا اوروہ تیرہ سال کی عمر…

گردش اور دھبے

وہ گائوں میں وصولی کیلئے آیا تھا‘ اس کی کمپنی…