اسلام آباد(اسپورٹس ڈیسک) پنجاب ہاکی ایسوسی ایشن کے سابق سیکرٹری اولیمپئن راؤ سلیم ناظم نے کہا ہے کہ وزیراعظم عمران خان اور وفاقی وزیر بین الصوبائی رابطہ ڈاکٹر فہمیدہ مرزا ملک میں قومی کھیل ہاکی کوتباہی سے بچانے کے لئے فوری انقلابی اقدامات کرکے فوری طور پر انکوئری کمیٹی تشکیل دیں ،گذشتہ روز اپنے ایک اخباری بیان میں انہوں نے کہا کہ فیڈریشن کے ذمہ دارعہدیداروں نے اس وقت ملک میں قومی ہاکی کھیل کو تباہی کے دہانے پرلا کر کھڑا کر دیا ہے اور
قومی ٹیم انٹرنیشنل سطح پر بھی قومی ٹیم کوئی کامیابی حاصل نہ کر سکی،انہوں نے کہا کہ پاکستان ہاکی فیڈریشن کے صدر بریگیڈئر(ر) خالد سجاد کھوکھر اور سیکرٹری جنرل شہباز احمد سینئرنے اپنی ،اپنی کرسیوں کو بچائے کے لئے کھلاڑیوں کا سہارا لینا شروع کر دیا ہے اور ان کو اخباری بیان بازی دینے کے لئے مجبور کیا جارہا ہے ، حالانکہ کھلاڑیوں کا کام میدان میں ہاکی کھیلنا ہے نہ کہ فیڈریشن کے صدر اور سیکرٹری جنرل کو تحفظ فراہم کرنے کے لئے اخباری بیانات دینا ہے۔