جمعرات‬‮ ، 12 مارچ‬‮ 2026 

دوسرا ٹی ٹوئنٹی : جنوبی افریقہ نے زمبابوے کو 6وکٹوں سے شکست دیدی

datetime 13  اکتوبر‬‮  2018 |

پوچیفسٹرم(اسپورٹس ڈیسک ) جنوبی افریقہ کے دورہ پر آئی زمبابوے کی ٹیم دوسرا ٹی ٹوئنٹی 6وکٹوں سے ہار گئی،3میچوں کی سیریز میں جنوبی افریقہ نے 0-2کی واضح برتری سے سیریز جیت لی۔ پوچیفسٹرم میں کھیلے گئے دوسرے میچ میں زمبابوے نے ٹاس جیت کر پہلے بیٹنگ کی اور مقررہ 20اوورز میں 7وکٹوں کے نقصان پر 132رنز بنا سکی۔کپتان اور اوپنر ماساکاڈزا نے 21رنز بنائے جبکہ وکٹ کیپر بیٹسمین برینڈن ٹیلر 29رنز بنا کر تبریزشمسی کی گیند پر بولڈ ہو گئے۔اس کے بعد سین ولیمز

نے 41رنز کی اننگز کھیل کر ٹیم کے اسکور کو بہتر پوزیشن پر لانے کی کوشش کی، ولیمز کو پیٹرسن نے بولڈ کیا۔جنوبی افریقہ کے ڈین پیٹرسن نے 22رنز کے بدلے 2وکٹیں لے کر مین آف دی میچ کا اعزاز حاصل کیا۔133رنز کے ہدف کے حصول کیلئے جنوبی افریقہ نے 15.4اوورز میں 4وکٹوں کے نقصان سے 135رنز بنا کر ہدف بآسانی حاصل کر لیا۔ڈی کوک نے 26جبکہ کپتان فاف ڈی پلیسس نے 12رنز بنائے۔پاول ڈومنی نے 33رنز کی ناقابل شکست اننگز کھیلی۔ہینرچ کلیسن 22رنز بنا کرآوٹ ہوئے۔

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



مذہبی جنگ(دوسرا حصہ)


بنی اسرائیل نے فلسطین واپسی کے بعد یہودا قبیلے…

مذہبی جنگ

رچرڈ نکسن امریکا کے 37ویں صدر تھے‘ یہ بھی ڈونلڈ…

اینڈ آف مسلم ورلڈ

ہمیں ایران امریکا جنگ کے نتیجے کو سمجھنے کے لیے…

عربوں کا کیا قصورہے؟

ایف 35 دنیا کا مضبوط اور مہلک ترین فائٹر جیٹ ہے‘…

اختتام کا آغاز

’’ہمارے پاس صرف 35 سال ہیں‘ ہم ان میں جتنا جی…

امانت خان شیرازی

بادشاہ اس وقت برہان پور میں تھا‘ مغل دور میں…

ہائوس آف شریف

جنرل غلام جیلانی نے جنرل ضیاء الحق کو آرمی چیف…

نواز شریف کی سیاست میں انٹری

لارنس گارڈن کے کرکٹ گرائونڈ میں میچ چل رہا تھا‘…

چوہے کھانا بند کریں

ہندوستان کا کوئی شہزادہ مہاتما بودھ کے پاس گیا…

رعونت پر بکھری ہوئی خاک

کراچی میں وسیم انصاری نام کا ایک چھوٹا سا سٹیج…

وہ واقعہ جو کتاب میں نہیں

1999ء میں دو وزیراعظم ہانگ کانگ میں ایک ہی ہوٹل…