بدھ‬‮ ، 25 دسمبر‬‮ 2024 

ٹیسٹ ٹیم کی قیادت کے بارے میں نہیں سوچ رہا : اسد شفیق

datetime 13  اکتوبر‬‮  2018
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

دبئی (اسپورٹس ڈیسک)قومی ٹیسٹ ٹیم کے مڈل آرڈر بلے باز اسد شفیق نے کہا ہے کہ ٹیسٹ ٹیم کی قیادت کے بارے میں نہیں سوچ رہا اور سرفراز احمد تینوں فارمیٹس میں عمدہ کپتانی کر رہے ہیں ٗ فی الحال طویل دورانئے کی کرکٹ میں قیادت کے حوالے سے ان کی کوئی دلچسپی نہیں ہے،پاکستان کے لئے 62 ٹیسٹ میچوں میں 39.38کی اوسط سے 3889رنز اسکور کرنے والے دائیں ہاتھ کے بلے باز

اسد شفیق نے ایک انٹرویومیں کہاکہ فی الحال طویل دورانئے کی کرکٹ میں قیادت کے حوالے سے ان کی کوئی دل چسپی نہیں ہے۔اسد شفیق نے کہا کہ ان کے خیال میں سرفراز احمد تینوں فارمیٹس میں بہتر انداز میں قیادت کر رہے ہیں۔قیادت کے حوالے سے خبروں پر سوال کا جواب دیتے ہوئے انہوں نے کہا کہ جب وقت آئے گا تو اس بارے میں سوچوں گا، ابھی اپنے کھیل پر توجہ مرکوز ہے۔امنہوں نے کہاکہ پہلی اننگز میں سنچری نہ بنانے کا افسوس ہے ٗ دوسری اننگز میں ٹیم مینجمنٹ کی ہدایت کے مطابق بیٹنگ کی تھی۔انہوں نے کہا کہ دبئی ٹیسٹ کا ڈرا بجا طور پر آسڑیلیا کی جیت کے مترادف ہے لیکن اس کا ہرگز یہ مطلب نہیں کہ ابوظہبی میں ہم پر کسی قسم کا کوئی دباؤ ہو گا، ہم فیورٹ کی حیثیت سے ہی میدان میں اتریں گے۔آسٹریلوی اسپنر ناتھن لیون کے سوال پر قومی ٹیم کے بلے باز نے کہاک کہ ان کی صلاحیت پر کوئی شک نہیں کیا جا سکتا کیونکہ انہوں نے ٹیسٹ کرکٹ میں تین سو سے زائد وکٹیں حاصل کر رکھی ہیں۔اسد شفیق نے کہا کہ دبئی ٹیسٹ کی دونوں اننگز کے دوران آف اسپنر نے بڑی نپی تلی بولنگ کی اور انھیں اس کے لئے سراہا جانا چاہیے۔ون ڈے ٹیم میں واپسی کے سوال کا جواب دیتے ہوئے پاکستان کے لئے 60 بین الاقوامی میچز کھیلنے والے اسد شفیق نے کہا کہ وہ پاکستان کے لئے ہر فارمیٹ میں بہترین کارکردگی کا مظاہرہ کرنے کا عزم رکھتے ہیں البتہ ٹیم بنانا سلیکٹرز کا کام ہے، وہ جب جہاں موقع دیں گے، میں تیار ہوں۔

موضوعات:



کالم



طفیلی پودے‘ یتیم کیڑے


وہ 965ء میں پیدا ہوا‘ بصرہ علم اور ادب کا گہوارہ…

پاور آف ٹنگ

نیو یارک کی 33 ویں سٹریٹ پر چلتے چلتے مجھے ایک…

فری کوچنگ سنٹر

وہ مجھے باہر تک چھوڑنے آیا اور رخصت کرنے سے پہلے…

ہندوستان کا ایک پھیرا لگوا دیں

شاہ جہاں چوتھا مغل بادشاہ تھا‘ ہندوستان کی تاریخ…

شام میں کیا ہو رہا ہے؟

شام میں بشار الاسد کی حکومت کیوں ختم ہوئی؟ اس…

چھوٹی چھوٹی باتیں

اسلام آباد کے سیکٹر ایف ٹین میں فلیٹس کا ایک ٹاور…

26نومبر کی رات کیا ہوا؟

جنڈولہ ضلع ٹانک کی تحصیل ہے‘ 2007ء میں طالبان نے…

بے چارہ گنڈا پور

علی امین گنڈا پور کے ساتھ وہی سلوک ہو رہا ہے جو…

پیلا رنگ

ہم کمرے میں بیس لوگ تھے اور ہم سب حالات کا رونا…

ایک ہی بار

میں اسلام آباد میں ڈی چوک سے تین کلومیٹر کے فاصلے…

شیطان کے ایجنٹ

’’شادی کے 32 سال بعد ہم میاں بیوی کا پہلا جھگڑا…