اتوار‬‮ ، 19 جنوری‬‮ 2025 

لٹل ماسٹر حنیف محمد کے پوتے اور شعیب محمد کے صاحبزادے شہزر محمدنے ڈبل سنچری کرکے منفرد ریکارڈ بنا دیا

datetime 12  اکتوبر‬‮  2018
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

ملتان (این این آئی)لٹل ماسٹر حنیف محمد کے پوتے اور شعیب محمد کے صاحبزادے شہزر محمد نے قائد اعظم ٹرافی میں ڈبل سنچری اسکور کرکے فرسٹ کلاس کرکٹ میں تین نسلوں کی جانب سے ڈبل سنچری کرنے کا منفرد ریکارڈ اپنے نام کرلیا ہے۔ملتان کرکٹ اسٹیڈیم میں شہزر محمد نے ملتان کیخلاف کراچی وائٹس کی نمائندگی کرتے ہوئے 265 رنز کی اننگز کھیلی۔

اس کے ساتھ محمد فیملی کی تین نسلیں فرسٹ کلاس کرکٹ میں ڈبل سنچری کرنے والی بن گئیں۔شہزر کے والد شعیب محمد اور ان کے دادا حنیف محمد بھی فرسٹ کلاس کرکٹ میں ڈبل سنچریاں بناچکے ہیں ۔ شعیب محمد کا بہترین فرسٹ کلاس اسکور 208 جبکہ حنیف محمد کا بہترین فرسٹ کلاس اسکور 499 رنز ہے۔شہزر کے چچا عمران محمد اور عمران کے والد صادق محمد کے علاوہ حنیف محمد کے ایک اور بھائی مشتاق محمد نے بھی فرسٹ کلاس کرکٹ میں ڈبل سنچری بنائی ۔ یوں محمد فیملی کے چھ اراکین فرسٹ کلاس میں ڈبل سنچری بناچکے ہیں۔شہزر کے والد شعیب محمد نے اس کارکردگی پر خوشی کا اظہار کیا اور کہا کہ اگر آج حنیف محمد حیات ہوتے تو وہ بھی بہت خوش ہوتے، شعیب محمد نے کہا کہ انہیں اپنے بیٹے کی کارکردگی پر فخر ہے۔ لٹل ماسٹر حنیف محمد کے پوتے اور شعیب محمد کے صاحبزادے شہزر محمد نے قائد اعظم ٹرافی میں ڈبل سنچری اسکور کرکے فرسٹ کلاس کرکٹ میں تین نسلوں کی جانب سے ڈبل سنچری کرنے کا منفرد ریکارڈ اپنے نام کرلیا ہے۔ملتان کرکٹ اسٹیڈیم میں شہزر محمد نے ملتان کیخلاف کراچی وائٹس کی نمائندگی کرتے ہوئے 265 رنز کی اننگز کھیلی۔ اس کے ساتھ محمد فیملی کی تین نسلیں فرسٹ کلاس کرکٹ میں ڈبل سنچری کرنے والی بن گئیں۔شہزر کے والد شعیب محمد اور ان کے دادا حنیف محمد بھی فرسٹ کلاس کرکٹ میں ڈبل سنچریاں بناچکے ہیں ۔

موضوعات:



کالم



خود کو کبھی سیلف میڈنہ کہیں


’’اس کی وجہ تکبر ہے‘ ہر کام یاب انسان اپنی کام…

20 جنوری کے بعد

کل صاحب کے ساتھ طویل عرصے بعد ملاقات ہوئی‘ صاحب…

افغانستان کے حالات

آپ اگر ہزار سال پیچھے چلے جائیں تو سنٹرل ایشیا…

پہلے درویش کا قصہ

پہلا درویش سیدھا ہوا اور بولا ’’میں دفتر میں…

آپ افغانوں کو خرید نہیں سکتے

پاکستان نے یوسف رضا گیلانی اور جنرل اشفاق پرویز…

صفحہ نمبر 328

باب وڈورڈ دنیا کا مشہور رپورٹر اور مصنف ہے‘ باب…

آہ غرناطہ

غرناطہ انتہائی مصروف سیاحتی شہر ہے‘صرف الحمراء…

غرناطہ میں کرسمس

ہماری 24دسمبر کی صبح سپین کے شہر مالگا کے لیے فلائیٹ…

پیرس کی کرسمس

دنیا کے 21 شہروں میں کرسمس کی تقریبات شان دار طریقے…

صدقہ

وہ 75 سال کے ’’ بابے ‘‘ تھے‘ ان کے 80 فیصد دانت…

کرسمس

رومن دور میں 25 دسمبر کو سورج کے دن (سن ڈے) کے طور…