اتوار‬‮ ، 19 جنوری‬‮ 2025 

پی ایس ایل: کھلاڑیوں کی ڈرافٹنگ کا عمل لاہور سے اسلام آباد منتقل

datetime 12  اکتوبر‬‮  2018
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

لاہور(اسپورٹس ڈیسک)پاکستان سپر لیگ (پی ایس ایل) سیزن فورکیلئے تمام 6ٹیموں کے کھلاڑیوں کی ڈرافٹنگ 20نومبر کو اسلام آباد میں ہوگی، کھلاڑیوں کا ڈرافٹ کا عمل پرانے طریقہ کار کے تحت ہوگا اور ہر فرنچائز کو پرانی ٹیم سے 10کھلاڑی برقرار رکھنے کی اجازت ہوگی۔ترجمان پی ایس ایل کے مطابق پی ایس ایل کے لیے کھلاڑیوں کی ڈرافٹنگ کا عمل ایونٹ کی سرگرمیوں میں

مزید شہروں کو شامل کرنے کی غرض سے لاہور سے اسلام آباد منتقل کیا گیا۔اس سے قبل پی ایس ایل کی ڈرافٹنگ لاہور میں ہوئی تھی۔ڈرافٹنگ کے عمل سے قبل پی ایس ایل کی تمام 6ٹیمیں اپنے کھلاڑیوں کو 13نومبر تک برقرار رکھ سکیں گی اور 12نومبر کے بعد یہ موقع ختم ہوجائے گا۔پی ایس ایل کے رواں سیزن کے قواعد و ضوابط کے مطابق ہر ٹیم کم ازکم 10کھلاڑیوں کو برقرار رکھ سکتی ہے۔ٹورنامنٹ کے چوتھے ایڈیشن کے سرفہرست کھلاڑیوں میں اے بی ڈی ولیئرز، اسٹیواسمتھ، کیرون پولارڈ، کولن منرو، شین واٹسن، سنیل نرائن، کرس لین اور ڈیرن سیمی شامل ہیں۔ٹورنامنٹ کے گزشتہ سیزن میں حصہ لینے والے کھلاڑیوں کو رواں سیزن کے لیے برقرار رکھنے کے علاوہ تبادلہ یا ڈرافٹ کے لیے بھی شامل کیا جاسکتا ہے۔پاکستان سپرلیگ کا آغاز 14فروری 2019کو ہوگا جہاں گزشتہ برس کی ہی 6ٹیمیں حصہ لیں گی۔یاد رہے کہ پی ایس ایل کا آغاز چاروں صوبوں سمیت اسلام آباد پر مشتمل 5ٹیموں سے ہوا تھا لیکن گزشتہ برس ملتان سلطان کا اضافہ کیا گیا تھا۔اسلام آباد یونائیٹڈ نے پہلا چمپیئن بنے کا اعزاز حاصل کیا تھا جس کے بعد دوسرا سیزن پشاور زلمی کے نام رہا تاہم تیسرے ٹورنامنٹ میں اسلام آباد یونائیٹڈ کی ٹیم دوبارہ چمپیئن بن گئی اور اب اپنے اعزاز کا دفاع کرے گی۔پی ایس ایل کے چوتھے ایڈیشن کے فائنل سمیت 8 میچ پاکستان میں رکھے گئے ہیں جو کراچی اور لاہور میں کھیلے جائیں گے جبکہ اسلام آباد پی ایس ایل کے کھلاڑیوں کی ڈرافٹنگ کی میزبانی کرنے والا دوسرا شہر بن گیا ہے۔

موضوعات:



کالم



خود کو کبھی سیلف میڈنہ کہیں


’’اس کی وجہ تکبر ہے‘ ہر کام یاب انسان اپنی کام…

20 جنوری کے بعد

کل صاحب کے ساتھ طویل عرصے بعد ملاقات ہوئی‘ صاحب…

افغانستان کے حالات

آپ اگر ہزار سال پیچھے چلے جائیں تو سنٹرل ایشیا…

پہلے درویش کا قصہ

پہلا درویش سیدھا ہوا اور بولا ’’میں دفتر میں…

آپ افغانوں کو خرید نہیں سکتے

پاکستان نے یوسف رضا گیلانی اور جنرل اشفاق پرویز…

صفحہ نمبر 328

باب وڈورڈ دنیا کا مشہور رپورٹر اور مصنف ہے‘ باب…

آہ غرناطہ

غرناطہ انتہائی مصروف سیاحتی شہر ہے‘صرف الحمراء…

غرناطہ میں کرسمس

ہماری 24دسمبر کی صبح سپین کے شہر مالگا کے لیے فلائیٹ…

پیرس کی کرسمس

دنیا کے 21 شہروں میں کرسمس کی تقریبات شان دار طریقے…

صدقہ

وہ 75 سال کے ’’ بابے ‘‘ تھے‘ ان کے 80 فیصد دانت…

کرسمس

رومن دور میں 25 دسمبر کو سورج کے دن (سن ڈے) کے طور…