آئی سی سی ویمنز ٹی 20اور ون ڈے رینکنگ جاری، پاکستانی ویمنز ٹیم دونوں طرز کی کرکٹ میں 7ویں نمبر پر

12  اکتوبر‬‮  2018

دبئی(اسپورٹس ڈیسک) انٹرنیشنل کرکٹ کونسل(آئی سی سی) نے ویمنز ٹی ٹوئنٹی اور ایک روزہ رینکنگ جاری کی ہے پاکستانی ٹیم کا دونوں طرز کی کرکٹ میں ساتواں نمبر ہے۔انٹرنیشنل کرکٹ کونسل کی جانب سے جاری کی جانے والی رینکنگ میں بیٹنگ میں بسمعہ معروف کا 16 واں

اور جویریہ خان کا 20 واں نمبر، بولنگ میں انعم امین تیسرے، ندا ڈار 8ویں اور ثنا میر 20ویں نمبر پر ہیں۔ آل رانڈ کیٹیگری میں کوئی بھی پاکستانی پلیئر ٹاپ پانچ میں جگہ نہیں بنا سکی۔آئی سی سی کی طرف سے جاری تازہ ترین درجہ بندی کے مطابق آسٹریلیا 280پوائنٹس کے ساتھ پہلے نمبر پر ہے، نیوزی لینڈ277پوائنٹس کے ساتھ دوسرے، انگلینڈ 276پوائنٹس کے ساتھ تیسرے، ویسٹ انڈیز 259پوائنٹس کے ساتھ چوتھے، بھارت 249پوائنٹس کے ساتھ پانچویں، جنوبی افریقہ 243پوائنٹس کے ساتھ چھٹے، پاکستان 227پوائنٹس کے ساتھ ساتویں، سری لنکا 207پوائنٹس کے ساتھ آٹھویں، بنگلہ دیش 193پوائنٹس کے ساتھ نویں اور آئرلینڈ کی ٹیم 188پوائنٹس کے ساتھ دسویں نمبر پر ہے۔ایک روزہ کرکٹ میں بھی آسٹریلیا کا راج ہے، انگلینڈ دوسرے، بھارت تیسرے، نیوزی لینڈ چوتھے، جنوبی افریقہ پانچویں، ویسٹ انڈیز چھٹے اور پاکستان کی ٹیم ساتویں نمبر پر ہے۔ سری لنکا آٹھویں، بنگلہ دیش نویں اور آئرلینڈ کی ٹیم دسویں نمبر پر ہے۔ بیٹنگ میں نیوزی لینڈ کی سوزی بیٹس کا راج ہے، پاکستانی بسمعہ معروف کا 16واں اور جویریہ خان کا 20واں نمبر ہے۔

موضوعات:



کالم



رِٹ آف دی سٹیٹ


ٹیڈکازینسکی (Ted Kaczynski) 1942ء میں شکاگو میں پیدا ہوا‘…

عمران خان پر مولانا کی مہربانی

ڈاکٹر اقبال فنا کوہاٹ میں جے یو آئی کے مقامی لیڈر…

بھکارستان

پیٹرک لوٹ آسٹریلین صحافی اور سیاح ہے‘ یہ چند…

سرمایہ منتوں سے نہیں آتا

آج سے دس سال قبل میاں شہباز شریف پنجاب کے وزیراعلیٰ…

اللہ کے حوالے

سبحان کمالیہ کا رہائشی ہے اور یہ اے ایس ایف میں…

موت کی دہلیز پر

باباجی کے پاس ہر سوال کا جواب ہوتا تھا‘ ساہو…

ایران اور ایرانی معاشرہ(آخری حصہ)

ایرانی ٹیکنالوجی میں آگے ہیں‘ انہوں نے 2011ء میں…

ایران اور ایرانی معاشرہ

ایران میں پاکستان کا تاثر اچھا نہیں ‘ ہم اگر…

سعدی کے شیراز میں

حافظ شیرازی اس زمانے کے چاہت فتح علی خان تھے‘…

اصفہان میں ایک دن

اصفہان کاشان سے دو گھنٹے کی ڈرائیور پر واقع ہے‘…

کاشان کے گلابوں میں

کاشان قم سے ڈیڑھ گھنٹے کی ڈرائیو پر ہے‘ یہ سارا…